اسرائیل۔ مغربی کنارہ کی چھاپہ ماری میں الاقصہ برگیڈس کے کلیدی رکن کی ہلاکت

,

   

تل ابیب۔ منگل کے روز اسرائیل میں انتظامیہ نے کہاکہ فلسطینی صدر محمد عباس فاتح تحریک کا فوجی دستہ الاقصہ بریگیڈس کا ایک اہم رکن مغربی کنارہ میں یک ملٹری اپریشن کے دوران مارا گیاہے۔

خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے نے اسرائیل کی گھریلو خفیہ سروسیس شین بیٹ اور ملٹری کے مشترکہ بیان کے حوالے سے کہاہے کہ ابراہیم ال نابلوس اس علاقے میں اسرائیلی سپاہیوں پرسلسلہ وار حملوں کے ذمہ دار تھے۔

گرفتاری پہل کے دوران‘ دھماکو آلات او ردیگر ہتھیار پائے گئے ہیں۔ النابلوس اور دیگر دو لوگوں کی موت کے متعلق فلسطین کی وزرات صحت نے بھی تصدیق کی ہے۔ مذکورہ اپریشن کے دوران 40کے قریب لوگ گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں۔

اس بات کا خوف ہے کہ النابلوس کی ہلاکت مزید مزاحمتوں کی وجہہ بنے گی۔ تین دن کی لڑائی کے بعد اتوار کے روز غزہ پٹی میں اسرائیل اور اسلامی جہاد تنظیم کے درمیان میں جنگ بندی عمل میں ائی تھی۔

اسرائیلی فوج نے ”بریکنگ ڈاؤن“ کے نام سے 5اگست کے روز غزہ پٹی میں اسلامی جہاد کو نشانہ بنانے کے لئے فضائی حملوں کی شروعات کی تھی۔ اس اپریشن کے دوران دو جہادی ملٹری سربراہان ہلاک ہوئے ہیں۔

فوجی ذرائع کے بموجب لڑائی کی شروعات کے بعد سے فلسطینی اتحادیوں نے اسرائیلی بازآبادکاریوں پر 1000سے زائد راکٹس داغے ہیں۔ ان میں سے دوسو غزہ پٹی پر لگے ہیں۔

غزہ پٹی میں اسلامی جہاد کے خلاف جاری اپریشن مغربی کنارہ میں مہینوں سے جاری مہم کے تسلسل کے طو رپردیکھا جارہا ہے۔موسم بہار میں اسرائیل میں دہشت گردی کی لہر شروع ہونے کے بعد سے فوج وہاں پر انسداد دہشت گردی کی کارو ائیوں میں مصروف ہے۔