اسمبلی الیکشن کے نتائج۔ کانگریس کا مظاہرے میں بڑا فرق‘ راہول گاندھی غائب

,

   

مہارشٹرا او رہریانہ اسمبلی الیکشن کے نتائج کے ساتھ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاکہ وہ ”حقیقت میں خوش“ ہیں کیونکہ پارٹی نے ہریانہ میں بہتر مظاہرہ کیاہے‘

مذکورہ کانگریس نے اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کی کہ الیکشن میں اگر کچھ فیصلے قبل ازوقت کرلئے جاتے تو مظاہرے میں اور بہتری بھی آتی تھی
ان کی خاموشی جمعرات کے روز اس الیکشن میں کانگریس کی ایک اسٹوری بھی ہے۔

وہیں مذکورہ پارٹی کے قائدین نے بہترین مظاہرہ کیاہے اور ہریانہ میں اپنی واپسی کی ہے اور سال2014کے مقابلے میں مہارشٹرا میں بھی پارٹی کا مظاہرہ شاندار رہا ہے‘ نصف رات تک بھی ایک تبصرہ راہل گاندھی کانہیں آیا اور وہ ٹوئٹر پر بھی دیکھائی نہیں دئے۔

مہارشٹرا او رہریانہ اسمبلی الیکشن کے نتائج کے ساتھ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاکہ وہ ”حقیقت میں خوش“ ہیں کیونکہ پارٹی نے ہریانہ میں بہتر مظاہرہ کیاہے‘

مذکورہ کانگریس نے اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کی کہ الیکشن میں اگر کچھ فیصلے قبل ازوقت کرلئے جاتے تو مظاہرے میں اور بہتری بھی آتی تھی۔

اس سے دیگر پارٹیوں کے قائدین کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور بی جے پی کے مقدمقابل وہ ہیں۔سینئر لیڈرس نے کہاکہ ہریانہ کے نتائج کانگریس اور اپوزیشن کے لئے ایک پیغام ہے کہ وہ بی جے پی سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن آنند شرما نے اس بات کا اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ”اس بات کوجھوٹ ثابتکردیا ہے کہ بی جے پی ناقابل تسخیر ہے اور اپوزیشن اس سے مقابلے کی اہل نہیں ہے۔

بھوپیندر سنگھ ہڈا نے قابل تعریف کام کیاہے۔ اگر کچھ وقت قبل تنظیمی تبدیلیاں لائی جاتی تو حالات بہتر ہوتے۔ماضی میں اگر یہ پہلے ہوتاتو زیادہ بہتر ہوتااور ہمیں واضح اکثریت ملتی تھی“۔

مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر اور پارٹی کے سینئر لیڈر کملاناتھ نے اپنے ایک ٹیلی ویثرن انٹرویو میں بھی اسی طرح کا تبصرہ کیاتھا۔پارٹی نے ہریانہ میں کڑا مقابلہ کیااور اپنی تعداد دوگنا کردی اور اس کا سہرہ ہڈا کے سر باندھا جارہا ہے۔

ہڈ انے الیکشن کے دوران نہ تو وزیراعظم کا نام لیا اور نہ ہی کوئی قومی مسائل پر بات کی اس کے بجائے اپنی تمام تر توجہہ انہوں نے مقامی مسائل پر مرکوز کی تھی۔

کانگریس قائدین کے مطابق راہول گاندھی ہی تھے جنھوں نے ہریانہ میں قیادت کے تعین میں تاخیر کی تھی‘ الیکشن سے عین ایک ماہ قبل سونیا گاندھی نے ہڈا کو سی ایل پی لیڈر مقرر کیاتھا