اشتہار میں جھوٹی تصویر استعمال کرنے پر پرینکا گاندھی نے یوپی چیف منسٹر کو بنایا تنقید کانشانہ

,

   

نئی دہلی۔ایک قومی انگریزی روزنامہ میں اترپردیش کی چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کی نگرانی میں صنعتی فروغ اور ترقی دیکھاتے ہوئے پیش کئے گئے ایک مکمل صفحہ کے اشتہار میں کلکتہ کے ماں فلائی اور کی تصویر کو شامل کرنے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری او راترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی وواڈرا نے یوگی ادتیہ ناتھ کو اپنی شدید تنقید کانشانہ بنایاہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”وہ جھوٹے اشتہارات‘ لیکھپال کی جھوٹی ملازمتیں نوجوانوں کے لئے دے رہے ہیں اور اب جھوٹی تصویریں فلائی اورس او رصنعتوں کی پیش کرتے ہوئے ترقی کے جھوٹے دعوے کررہے ہیں۔

نہ تو یہ لوگوں کے حقیقی مسائل کو سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی اس سے ان کاکچھ لینا دیناہے۔جھوٹے اشتہارات اور فرضی دعوؤں کی یہ حکومت ہے“۔

ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اس اشتہار کو ترنمول کانگریس اور کئی اعلی وزرا ء اورقائدین کی تنقید کاسبب بنا ہے اور ادتیہ ناتھ کو”بنگال میں انفرسٹچکر کے مناظر کی تصویریں چورانے“ کا بھی مورد الزام ٹہرایاگیاہے۔

انگریزی روزنامہ میں کلکتہ کے”ماں فلائی اور“ سے مماثل ایک تصویر پر مشتمل اشتہار ”یوگی ادتیہ ناتھ کے ماتحت اترپردیش میں تبدیلی“ کے عنوان پر شائع ہوا۔

اس تصویر میں کلکتہ کی معروف پیلی ٹیکسی اور ماں فلائی اورکے بعد میں آنے والی پانچ ستارہ ہوٹل سے میل کھاتی بلند عمارت بھی دیکھائی گئی ہے۔

تاہم مذکورہ انگریزی روزنامہ نے اپنی غلطی کوتسلیم کیا اور نیوز پیپر کے اشتہاری او رمارکٹینگ ٹیم کو اس کا ذمہ دار ٹہرایاہے