اماموں کو تنخواہیں تو پجاریوں کو کیوں نہیں۔ گری راج سنگھ کا سوال

,

   

نئی دہلی۔ مرکزی وزیرگری راج سنگھ نے جمعہ کے روز کانگریس او رعام آدمی پارٹی پر فرقہ وارانہ سیاست میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیاہے۔

سنگھ نے کہاکہ ”یہ لوگ 18000روپئے تنخواہ اور 9000ہزار روپئے گذارے کے طور پر اماموں کو ادا کررہے ہیں‘ پجاریوں کو بھی تنخواہیں کیوں نہیں دیتے؟“۔

انہوں نے کہاکہ زیادہ تر اماموں کی ”شاہین باغ کو حمایت حاصل ہے“ اور شراجیل امام کی بھی وہ حمایت کرتے ہیں‘ جے این یو کے طالب علم جس کو ہندوستان سے آسام کو”کٹ کرنے“ کے متعلق تبصرہ کے بعد گرفتار کرلیاگیاہے۔

سنگھ نے کہاکہ ”مگر وہ ہم پر الزام عائد کرتے ہیں“۔

ملک میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بڑے پیمانے پر جاری احتجاجی مظاہروں کی شروعات شاہین باغ سے ہوئی ہے اور ان مظاہروں کی پہچان بھی شاہین باغ بناہے۔

شرجیل امام پر شاہین باغ میں مخالف ملک نعرے بازی کرنے پر الزام ہے۔