ایودھیا کے بعد‘ یوپی اسمبلی میں یوگی نے کاشی‘ متھرا کو لایا۔ مہاربھارت کا دیا حوالہ

,

   

قانون ساز اسمبلی میں جئے شری رام کے نعروں کے بیچ چیف منسٹر اترپردیش نے ہندوؤں سے منسلک تین پوجا کے متنازعات مقامات کی طرف اشارہ کیاہے
لکھنو۔ چیف منسر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے ایودھیا کے بعد مہابھارت کے ساتھ توازن پیش کرتے ہوئے کاشی اور ماتھرا کے متعلق واضح اشارہ دیاہے۔

اترپردیش اسمبلی میں ایک بحث کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”کوراؤں کے پاس کرشنا گئے اور محض پانچ گاؤں کے متعلق بات کی اور آج ہندوبھی صرف اپنے تمام مراکز ایودھیا‘ کاشی اورماتھرا کی مانگ کررہے ہیں۔

کوراؤں نے انکار کیا اور مہابھارت پیش آیا۔

ہر کوئی جانتا ہے کہ آخرمیں کوراؤں کے ساتھ کیاہوا“۔قانون ساز اسمبلی میں جئے شری رام کے نعروں کے بیچ چیف منسٹر اترپردیش نے ہندوؤں سے منسلک تین پوجا کے متنازعات مقامات کی طرف اشارہ کیاہے

ایودھیاکی رام مندر کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے مندر میں رام للا کی تنصیب پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مندر کے قیام میں ثابت قدمی پر روشنی ڈالی اور وعدوں پر عمل آواری کی اہمیت پر زوردیا۔انہوں نے کہاکہ ”ہم صرف بات نہیں کرتے۔

ہم والک اینڈ ٹالک کرتے ہیں“۔رام مندر تقریب میں تاخیر پر تبصرے کرتے ہوئے یوگی ادتیہ ناتھ نے ایودھیا‘ کاشی اور ماتھرا کی ترقی میں رکاوٹ بننے والی ذہنیت پر سوال کھڑا کیا۔

انہوں نے ذکر کیاکہ سابق کی حکومتوں کے دوران ایودھیا میں کرفیوؤں کاسامنا تھااور مہابھارت میں پانڈوؤں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے اس کو موزانہ کیا ہے۔