ایودھیا کے ہندو اکثریت والے گاؤں سے مسلم عالم دین گرام پردھان کی حیثیت سے منتخب

,

   

گرام پردھان کے انتخابات کی دوڑ میں یہاں پر اٹھ امیدوار تھے۔ حافظ عظیم الدین واحد مسم امیدوار تھے۔
ایودھیا۔ایک ایسا واقعہ جو پوری طرح ہندو مسلم ہم آہنگی کی ایک مثال مانا جائے گا‘ اترپردیش کے ایودھیا میں راجن پور گاؤں کے گرام پردھان کی حیثیت سے واحد مسلم امیدوار کا انتخاب عمل میں آیاہے۔حافظ عظیم الدین خان کا گاؤں راجن پور کے معاوی بلاک کے گرام پردھان کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔

ہندو اکثریت والے اس گاؤں کی واحد مسلم خاندان سے ان کا تعلق ہے۔گرام پردھان کے انتخابات کی دوڑ میں یہاں پر اٹھ امیدوار تھے۔ حافظ عظیم الدین واحد مسم امیدوار تھے۔

دیگر ساتھ ہندو امیدوار اس حلقہ سے پی ایم آواس یوجنا کے تحت اراضی کی اجرائی‘ پنشن اسکیم‘ گھروں کی اجرائی کے نام پر جیت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

انتخابات میں جیت کے بعد عظیم الدین نے کہاکہ ”میرے جیت نہ صرف راجن پور گاؤں بلکہ سارے ایودھیا کے ہندو مسلم اتحاد کی ایک مثال ہے“۔ان کے مطابق گرام پردھان کے لئے جاری کئے جانے والے تمام فنڈس گاؤں کی ترقی کے لئے استعمال کی جائے گی۔

بنیادی سہولتوں کو بڑھاوا دیاجائے گا اور منریگا کے تحت تمام مستحقین کو روزگار فراہم کیاجائے گا۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق رادھے شام53سالہ ایک راجن پور گاؤں کے مکین عظیم الدی کی کامیابی پر خوش ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ”اس گاؤں اور سارے ایودھیا میں ہندو مسلم اتحاد کی ایک نشانی عظیم الدین کی جیت ہے۔

جس دن عظیم الدین نے پرچہ نامزدگی داخل کیاتھا اسی روز ہم نے انہیں ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا تھا“۔

کویڈ19پروٹوکالس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ضلع پنچایت ممبران اور گرام پردھانوں کی حلف برداری تقریب کو ملتوی کردیاہے۔ چیرن‘ ضلع پنچایت اور بلاک پرومکھ کے انتخابات بھی ملتوی کردئے گئے ہیں۔