بی جے پی کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کو 9اپریل کے اجلاس میں قطعیت دی گی

,

   

پچھلے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھر ی تھی
نئی دہلی۔ بی جے پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کا اپریل 9کے روز پارٹی دفتر میں ایک اجلاس متوقع ہے جس میں پارٹی ذرائع کے مطابق کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کو قطعیت دی جائے گی۔

وزیراعظم نریندر مودی‘ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا‘ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ‘ ڈیفنس منسٹر راجناتھ سنگھ‘ بی جے پی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش اور پارٹی سنٹرل الیکشن کمیٹی کے ممبران اس اجلاس میں موجود ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کرناٹک میں بی جے پی کے ایک گروپ نے ہر اسمبلی سیٹ کے لئے تین ناموں کو قطعیت دی ہے جو سنٹرل الیکشن کمیٹی کے روبرو پیش کیاجائے گا۔

امیدواروں کے نام پر مہر لگانے سے قبل پارٹی کی مرکزی قیادت ان ناموں پر غورکریگی۔

اس سے قبل اپریل 4کے روز کرناٹک میں بی جے پی کے اہم گروپ نے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ‘ ریاستی الیکشن انچارج دھرمیندر پردھان‘ کو انچارج مانسوک مانڈویا‘ سنٹرل الیکشن کمیٹی ممبر انا ملائی‘ سابق چیف منسٹر یداورپا اور ان کے جانشین اور موجودہ چیف منسٹر بسوراج بومائی کے ساتھ ایک اجلاس میں امیدواروں کے نام کی فہرست تیار کی تھی۔

پچھلے اسمبلی انتخابات میں 104سیٹوں پر جیت کے ساتھ ریاست کی واحد بڑی جماعت بن کر بی جے پی ابھری تھی‘ کانگریس کو 80سیٹیں اور جے ڈی (ایس) کو 37سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی تھی۔ایک دور کے ساتھ 10مئی کے روز اسمبلی الیکشن منعقد کیاجارہا ہے جس کے ووٹوں کی گنتی 13مئی کو عمل میں ائی گی۔