بی جے پی کے خلاف’40فیصد سرکار‘پر راہول‘ کرناٹک چیف منسٹر کے نام عدالت کا سمن

,

   

شکایت کے مطابق اشتہارات ”بے بنیاد‘ متعصبانہ اور ہت آمیز“ تھے
بنگلورو۔ کانگریس قائد راہول گاندھی‘ چیف منسٹر سدارامیہ‘ ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو اکمار‘ او رکرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی(کے پی سی سی) کے خلاف بی جے پی نے ایڈیشنل چیف میٹرو پولٹین مجسٹریٹ کی عدالت میں ہتک عزت کی ایک شکایت در ج کرائی ہے۔

اس خصوصی عدالت میں خصوصی طور پر منتخب‘ سابق اور موجودہ اراکین پارلیمنٹ‘ اراکین اسمبلی سے متعلق فوجداری مقدمات سے نمٹتے ہوئے تعزیرات ہند کی دفعہ 499(ہتک عزت)اور500(ہتک عز ت کی سزا)کے تحت ہونے والے جرائم کا نوٹس لیاہے او راس کیس کو 27جولائی کے روز بیانات ریکارڈ کے لئے مقرر کیاہے۔

اس ضمن میں تمام جواب دہندگان کو سمن جاری کرنے کے منگل کے روز احکامات دئے گئے ہیں۔بی جے پی کی شبہہ کو خراب کرنے والے اشتہارات میں جھوٹے دعووں کا الزام لگانے والی خانگی شکایت پارٹی کے ریاستی سکریٹی کے کیشو پرساد نے 9مئی کے روز دائر کی تھی۔

اس شکایت کے مطابق کے پی سی سی نے 5مئی 2023کے روز بڑے اخبارات میں اس اشتہار کی اشاعت کرائی تھی‘ جو اس وقت چل رہے اسمبلی انتخابات میں کیاگیاتھا اور اس وقت کی بی جے پی حکومت پر”40فیصد بدعنوانی“ میں ملوث ہونے اور پچھلے چار سالوں میں 1.5لاکھ کروڑ کی لوٹ کرنے کا الزام لگایاتھاجو ”بے بنیاد‘ متعصبانہ اور ہتک“ تھا