بی جے پی کے لئے صدراتی انتخابات آسان نہیں ہیں۔ ممتا بنرجی

,

   

مغربی بنگال کی چیف منسٹر نے کہاکہ‘ ملک بھر میں اپوزیشن کے پاس زیادہ اراکین اسمبلی ہیں
کلکتہ۔مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہاکہ حالانکہ بی جے پی نے حال ہی میں چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کی ہے مگر ان کے صدراتی انتخابات میں جیت حاصل کرنا آسان نہیں ہے کیونکہ ملک میں ادھے اراکین اسمبلی بھی ان کے پاس موجود نہیں ہیں۔

اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے ایک جواب میں انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ بی جے پی نے چار ریاستوں میں جیت حاصل کی ہوگی مگر ملک کے نصف تک بھی اراکین اسمبلی ان کے پاس نہیں ہیں‘ جو مذکورہ پارٹی سے وابستہ ملک کے صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔

بی جے پی کے لئے یہ الیکشن جیتنا آسان نہیں ہے۔ ابھی کھیل ختم نہیں ہوا ہے۔ملک میں جس کے پاس نصف تک بھی اراکین اسمبلی کی تعداد نہیں ہے وہ اس طرح کے بڑے دعوے نہیں کرسکتے ہیں“۔ بنرجی نے کہاکہ ”علاقائی طاقتیں جیسے سماج وادی پارٹی‘ ہوسکتا ہے انہیں شکست ہوئی ہے مگر وہ اب وہ مضبوط ہوگئی ہے“اترپردیش کی 403میں سے 111سیٹوں پر کنٹرول کا حوالہ دیا‘ جس کے پاس پچھلے انتخابات میں 64سے زائد سیٹیں تھے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”ملک بھر میں اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین اسمبلی زیادہ ہے۔ یہ ملک اس پارٹی سے مرکز میں لڑرہا ہے“۔مذکورہ صدراتی پارلیمنٹ اور اسمبلی ممبرس کے ایک الکٹورل کالج کے ساتھ منعقد کیاجاتا ہے جو میدان میں موجود امیدواروں کی ترجیجات کے پیش نظر اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

ریاستی مقننہ کے ہر ووٹر کی تعداد اور قدر کا تعین ایک فارمولہ کے ذریعہ کیاجاتا ہے جو 1971کی ریاست کی آبادی کے مد نظر مقرر کیاگیاہے


پیگاسیس معاملہ
بی جے پی کی مرکزی حکومت پر”پیگاسیس معاملے“ پر شدید تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے بنرجی نے دعوی کیا کہ ان کے فون بھی ٹیاپ کیاگیاہے‘ اور انہیں بھی مذکورہ سافٹ ویر خریدنے کی پیشکش کی گئی تھی مگرانہوں نے مسترد کردیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ میں رازداری اور اظہار خیال کی آزادی میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتی۔ مگر بی جے پی کی زیر اقتدار متعدد ریاستوں نے پیگاسیس خریدا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ’’نارتھ24پرگناس میں پانی ہاٹی کے ٹی ایم سی کے کارپورٹر انوپم دتا کے قتل پر اپوزیشن نے ایک مذمتی لفظ ادا نہیں کیا۔ ایک اور کونسلر جس کا کانگریس سے تعلق تھاکا بھی قتل ہوا ہے“۔