حیدرآباد پولیس کمشنر کے گھر آنے والا سانپ‘ اب سلاخوں کے پیچھے

,

   

حیدرآباد۔ کوتوال شہر انجنی کمار کے گھر سانپ کی شکل میں ایک پھسلنے والے مہمان کی ہفتہ کے روز آمد ہوئی تھی‘ تلنگانہ ٹوڈے کی خبر کے مطابق مذکورہ جانور اب حیدرآباد میں نہرو زولوجیکل پارک کے اندر سلاخوں کے پیچھے بند کردیاگیاہے۔

حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار صبح کی چہل قدمی پر تھے جب انہوں نے دیکھا کہ کا ان کاپالتو کتا ایک گریڈ ڈانے کمشنر کی پارکنگ کے علاقے میں جھاڑیوں کے قریب کسی چیز کی حمل ونقل پر مسلسل بھونک رہا ہے۔

انجنی کمار نے کہاکہ ”صبح 7بجے کے وقت کا یہ واقعہ ہے جب میں چہل قدمی پر تھا۔ میں نے پارکنگ علاقے میں کچھ حمل ونقل دیکھی او رمیرا کتا جو ہے وہ مسلسل بھونک رہاتھا۔

میں وہاں قریب گیا تومجھے ایک سانپ دیکھائی دیا۔ ہمارے لوگوں کی مدد سے فوری مذکورہ سانپ کو پکڑ کر نہروزو لوجیکل پارک منتقل کردیاگیاہے“۔ وہ ایک عام ہندوستانی سانپ تھا۔

مذکورہ کمشنر نے لوگوں سے استفسار کیاکہ اگر وہ سانپ دیکھیں تو پریشان نہ ہوں اور اس کو ماریں بھی نہیں۔انہوں نے کہاکہ ”میں تمام سے درخواست کرتاہوں کو سانپ کو ماریں مت۔ یہ ہماری ہمہ ثقافتی تہذیب کا حصہ ہے اورہمیں اس کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر کوئی سانپ کو دیکھتا ہے تو اس کوپکڑ کر زو پارک منتقل کرنے کاکام کرے“۔

کچھ پولیس جوانوں کو حیدرآباد سٹی پولیس میں سانپ پکڑنے کی تربیت دی گئی ہے اور رہائشی علاقوں میں نظر آنے والے سانپوں کو انہیں پکڑتا بھی دیکھا گیاہے۔