خالستانی سربراہ کی موت میں ملوث ہونے پر مشتمل کینڈا کے الزامات کو ہندوستان نے کیامسترد

,

   

ایم ای اے نے ایک سرکاری بیان میں کہاکہ ”ہم وزیراعظم کینڈا کے ان کی پارلیمنٹ میں دئے گئے بیان کو دیکھا اور اس کو مسترد کیا‘ اس کے علاوہ ان کے خارجی وزیر کے بیان کو بھی مسترد کردیاہے“۔


نئی دہلی۔کینڈا میں خالستان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نیجار کے بیہمانہ قتل میں حکومت ہند کے ملوث ہونے کے متعلق کینڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو کے لگائے گئے الزامات کو ہندوستان نے مسترد کردیاہے۔ وزرات خارجی امور(ایم ای اے) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ان لزامات کو ”مضحکہ خیز“ اور ”من گھڑت“ قراردیاہے۔

ایم ای اے نے ایک سرکاری بیان میں کہاکہ ”ہم وزیراعظم کینڈا کے ان کی پارلیمنٹ میں دئے گئے بیان کو دیکھا اور اس کو مسترد کیا‘ اس کے علاوہ ان کے خارجی وزیر کے بیان کو بھی مسترد کردیاہے“۔

مذکورہ سرکاری بیان میں کہا کہ ”اسی طرح کے الزامات کینڈین وزیراعظم نے ہماری وزیراعظم پر لگائے جس کو مکمل طور پر مسترد کردیاگیاہے۔ ریلیز میں کہاگیاہے کہ ہندوستان ایک جمہوری سیاست ہے اور اس کا قانون کی بالادستی کے لئے پختہ عزم ہے۔

ریلیز میں مزیدکہاگیا ہے کہ ”اس طرح کے بے بنیاد الزامات خالستانی دہشت گردوں او رانتہا پسندوں سے توجہہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں‘جنہیں کینڈا میں پناہ دی گئی ہے اور وہ ہندوستان کی خودمختاری اور اور علاقائی سالمیت کیلئے مسلسل خطرہ بن رہے ہیں۔ اس معاملے میں کینڈین حکومت کی بے عملی ایک دیرینہ او رمسلسل تشویش کا باعث رہی ہے“۔

اس میں کہاگیاہے کہ کینڈا کی سیاسی شخصیات نے کھل کر اس طرح کے عناصر سے اظہار ہمدردی کیاہے جو گہری تشویش کا معاملہ برقرار ہے۔اس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ ”کینڈا میں قتل‘ انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم سمیت متعدد غیرقانونی سرگرمیوں کے لئے دی گئی جگہ کوئی نئی بات نہیں ہے“۔

ہندوستان نے اس قسم کی پیش رفت سے حکومت جو جوڑنے کی کسی بھی پہل کو سختی کے ساتھ مسترد کردیاہے۔ ایم ای اے نے کہاکہ ”ہم حکومت کینڈا پر زوردیتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین سے کام کرنے والے تمام ہندوستانی مخالف عناصرکے خلاف فوری او رموثر کاروائی کرے“۔

کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو نے سی بی سی کی خبر کے مطابق کینڈا میں خالستان ٹائیگر فورس سربراہ ہردیپ سنگھ نجار کے بہیمانہ قتل کے پس پردہ حکومت ہند کو مورد الزام ٹہرایا ہے۔

خالستان ٹائیگر فورس سربراہ ہردیپ سنگھ نیجار کے کینڈا میں گولی مارکر ہلاک کردئے جانے کے کچھ ماہ بعد سی بی سی نیوز کی خبر کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو نے اس بیہمانہ فائرینگ کے پس پردہ حکومت ہند کے ملوث ہونے کا الزام لگایاہے۔

نیجارجو ہندوستان کو مطلوب تھاجس کو 18جون کے روز کینڈا کے سورے‘ بی سی میں گرودوارہ کے باہر پارکنگ علاقے میں گولی مارکر ہلاک کردیاگیاتھا۔پنجاب کے جالندھر میں بھرسنگھ پور گاؤں سے تعلق رکھنے والے نیجار کا قیام سورے میں تھا جس کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے)نے ”مفرور“ قراردیاتھا۔