خشوگی قتل معاملہ۔ مشتبہ کی فرانس میں گرفتاری

,

   

امریکہ کی غیر اعلانیہ رپورٹ کے بموجب سعودی ولی عہدنے خشوگی کو تحویل میں لینے یا قتل کرنے کے ایک اپریشن کو منظوری دی تھی


پیرس۔سعودی صحافی جمال خشوگی کے ایک مشتبہ قتل کو منگل کے روز فرانس میں گرفتار کرلیاگیاہے‘ فرانس خبر رساں ادارے آر ٹی ایل نے یہ خبر دی ہے۔ اسپتونیک نے خبر دی ہے کہ مذکورہ ناشر کے بموجب مذکورہ مشتبہ شخص خالد الخطیبی مذکورہ ”کمانڈروں“ کی ٹیم کا ممبر تک جس نے استنبول میں 2اکٹوبر2018کو سعودی سفارت خانہ کے اندر قتل کو انجام دیاہے۔

خشوگی جو کھل کر سعودی دور حکومت کا تنقید کانشانہ بنایاکرتے تھے ترکی میں 2اکٹوبر2018کے روز اس وقت قتل کردئے گئے جب وہ اپنی سابق بیوی اعلی ناسف سے طلاق لینے کے لئے کاغذی کاموں کو پورا کرنے کے لئے گئے تھے‘ جو اپنے ترکی منگیتر ہاٹیسا چنگیز سے شادی کے لئے ضروری تھا۔

ان کا یہ قتل عالمی باراضگی اور ولی عہد سلمان کے وقار کو مجروح کرنے کاسبب بنا ہے۔

امریکہ کی غیر اعلانیہ رپورٹ کے بموجب سعودی ولی عہدنے خشوگی کو تحویل میں لینے یا قتل کرنے کے ایک اپریشن کو منظوری دی تھی