دہلی میں پہلوانوں کے ساتھ ’بدتمیزی‘ کے خلاف ممتا نے سڑکوں پر اتر کیااحتجاج

,

   

انہوں نے رسلنگ فیڈریشن آ ف انڈیا کے سابق سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کی فوری گرفتاری کی مانگ کی۔
کلکتہ۔ تمغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے نئی دہلی کے جنتر منتر پر تین دن قبل پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف افتتاحی تقریب کے دوران مارچ کرنے والے پہلوانوں کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کے خلاف سڑک پر اتر کر احتجاج کیا۔انہوں نے مختلف

خاتون پہلوانوں کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کاسامنا کررہے رسلنگ فیڈریشن آ ف انڈیا کے سابق سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کی فوری گرفتاری کی مانگ کی۔

ہاتھوں میں ”وی وانٹ جسٹس“ لکھے نعروں پرمشتمل پلے کارڈس تھامے ہوئے بنرجی نے شہر کے جنوبی حصہ میں ہزارا روک چوراہے سے شرو ع ہونے والے ایک احتجاجی مارچ میں حصہ لیا جس کا اختتام رابندر سدن پر عمل میں آیا‘ مغربی میٹرو پولیس کا جو ایک کلچرل مرکز ہے۔

اپنے ہی حلقہ بھابھانی پور میں 2-8کیلو میٹر کی ایک ریالی میں حصہ لیا۔مارچ کے اختتام پر انہوں نے کہاکہ ”ہم وعدہ کرتے ہیں کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کے حلاف خاطیوں کی گرفتاری تک ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے“۔

انہوں نے کہاکہ ”سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدبھی مذکورہ بی جے پی حکومت مرکز میں ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ اس کے برعکس میں نے پولیس سے کہا ہے کہ ٹی ایم سی قائدین کو آپ گرفتار کرسکتے ہیں اگر ان کے خلاف کوئی حقیقی شکایت موصول ہوتی ہے“۔

ریالی کے دوران بنرجی کے ساتھ سابق ویمن فٹ بالر کونتالا گھو ش دستی دار اور شانتی ملک‘ سابق سوکر کھلاڑی الویٹو ڈی چونہا‘ رحیم نبی اور دیپندو بسواس کے علاوہ اسپورٹس کی اہم شخصیات اور عام لوگ بھی شامل تھے۔

ریاستی وزیر اسپورٹس اور کرکٹر سے منسٹر بنے منوج تیواری نے احتجاج کررہے پہلوانوں سے اظہار یگانگت کے مظاہرے کے لئے منعقد کی گئی محکمہ اسپورٹس کی ریالی کی قیادت کی۔ مختلف خاتون پہلوانوں کی جانب سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کررہے سنگھ کی گرفتاری کی مانگ پہلوان کررہے ہیں۔

ایک دن قبل ساکشی ملک‘ ونیش پھوگاٹ اوربجرنگ پونیا کے بشمول ملک کے اعلی پہلوانوں نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے سساتھ ہار کی پوری پہنچے تاکہ احتجاج میں اپنے تمغے گنگاندی میں پھینک دیں مگر کھاپ اورکسان قائدین کی جانب سے سمجھانے کے بعد انہوں نے اس کام کوانجام نہیں دیا اور حکومت کو برج بھوشن سنگھ کے خلاف پانچ دنوں کے اندر کاروائی کرنے کا الٹی میٹم دیا۔

ممتا بنرجی نے کہاکہ مختلف اسپورٹس اداروں نے ہماری اس ریالی میں حصہ لے کر احتجاج کررہے پہلوانوں سے اظہار یگانگت کیاہے۔

بنرجی نے کہاکہ جمعرات کے روز بھی اس طرح کی ایک ریالی نکالی جائیگی اور احتجاج کررہے پہلوانوں سے مکمل حمایت کا اظہار کیاجائے گا۔

نئی دہلی کے جنتر منتر پر 23اپریل سے پہلوانوں نے احتجاجی دھرنا شروع کرتے ہوئے برج بھوشن کی گرفتاری کی مانگ کررہے تھے۔پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے روز احتجاجی مظاہرین کی افتتاحی تقریب کی جانب کوچ کرنے کی کوشش کی اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان میں ہاتھا پائی کے واقعات بھی پیش ائے۔

بعدازاں پولیس نے خاتون مظاہرین کو حراست میں لے کر مختلف پولیس اسٹیشن منتقل کردیا تھا جہاں سے رات میں تمام خاتون پہلوانوں کو پولیس نے رہا بھی کردیا۔اس واقعہ کے بعد سے ملک کے مختلف اپوزیشن سیاسی جماعتیں احتجاج کررہے پہلوانوں کے ساتھ دہلی پولیس کے سلوک کی سخت مذمت کررہے ہیں۔