راہول گاندھی او رکانگریس کے دیگر لیڈران پر مقدمات درج۔ آسام چیف منسٹر

,

   

کانگریس کے حامیوں کی پولیس کے ساتھ تصادم کے واقعات پیش ائے کیونکہ ایڈ منسٹریشن نے راہول گاندھی کی ”بھارت جوڑو نیائے یاترا“ کو گوہاٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی


گوہاٹی۔ چیف منسٹر ہیمانتا بسواس سرما نے کہاکہ کانگریس قائدین راہول گاندھی‘ کے سی وینو گوپال‘ کنہیا کمار او ردیگر پر تشدد کے الزامات‘ عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور اکسانے کے تحت آسام میں ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر ہینڈل کا استعمال کرتے ہوئے سرما نے لکھا کہ ”کانگریس کارکنان کے ذریعہ تشدد‘ اشتعال انگیزی‘عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے حوالے سے راہول گاندھی‘ کے سی وینو گوپال‘ کنیا کمار او ردیگر افراد پر ائی پی سی دفعات 120(بی)‘143‘147‘188‘283‘353‘332کے علاوہ 427اور پی ڈی پی پی ایکٹ کی دفعہ 3آر /ڈبلیوکے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

اس سے قبل منگل کے روز کانگریس حامیوں کی پولیس کے ساتھ تصادم کے واقعات پیش ائے کیونکہ ایڈ منسٹریشن نے راہول گاندھی کی ”بھارت جوڑو نیائے یاترا“ کو گوہاٹی میں بھاری ٹریفک جام کے بہانے سے داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی۔

اس کے بعد آسام چیف منسٹر نے ریاستی ڈی جی پی کو ہداتی دی ہے کہ یاترا کے دوران ”عوام کو اشتعال دلانے“ کے لئے راہول گاندھی کے خلاف ایک پولیس شکایت درج کرائیں۔ سرما نے ٹوئٹ کیاکہ ”یہ آسامی تہذیب کا حصہ نہیں ہے۔

ہم پرامن ریاست ہیں۔ اس طرح کی ’نکسل وادی حربہ‘ ہماری تہذیب کے عین برعکس ہے“۔

چیف منسٹر نے یہ بھی کہاکہ انہوں نے عوام کو اشتعال دلانے پر راہول گاندھی کے خلاف ڈی جی پی کو ایک پولیس شکایت درج کرنے کو کہا ہے اور کہاکہ سوشیل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج کو شواہد کے طور پر استعمال کریں۔ سرما کے مطابق راہول گاندھی کا ”غیرمنظم رویہ“اور ”متفقہ رہنما خطوط کی خلا ف ورزی“ کے نتیجے میں گوہاٹی میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوگیاہے۔