راہول گاندھی کا مرکز کو مشورہ ’پلوں کی تعمیر کریں دیواروں کی نہیں‘

,

   

نئی دہلی۔کسانو ں کے جاری احتجاج کے پیش نظر قومی درالحکومت کی مختلف سرحدوں پر سکیورٹی میں اضافہ کے پیش نظر کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے منگل کے روز مرکزمیں بی جے پی کے زیر قیادت حکومت کو ”پلوں کی تعمیر کرنے دیواروں کی تعمیر نہ کرنے کا“ مشورہ دیاہے۔

منگل کے روز راہول گاندھی نے ٹوئٹ کیاکہ ”جی او ائی(حکومت ہند) پلوں کی تعمیر کرے نہ کے دیواروں کی“

کسانو ں کے جاری احتجاج کے پیشنظر قومی درالحکومت کی سرحدوں غازی پور اورتکری کے قریب میں سمنٹ کے خاردھار بریکٹس نصب کئے جانے کے بعد مسٹر گاندھی کا یہ بیان سامنے آیاہے۔

پچھلے ہفتہ ایک پریس کانفرنس کے دوران گاندھی نے مرکزی حکومت پر کسانوں کے ساتھ”مارپیٹ کرنے‘ دھمکیاں دینے اور انہیں اذیت پہنچنے“ کا الزام لگایاتھا اور مزیدکہاکہ تینوں نئے زراعی قوانین کو فوری واپس لیاجانا چاہئے اور برسراقتدار اتحاد کا یہ سمجھنا غلط ہے کہ احتجاج ختم ہوجائے گا۔


غازی پور اور تکری سرحدوں پر سکیورٹی میں اضافہ
درایں اثناء غازی پور‘ سنگھواور تکری سرحدوں پر سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیاہے‘ کیونکہ کسانوں کی پچھلے دو تین دنوں میں احتجاج کے مقام پر آمد کے سلسلے میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

مذکورہ دہلی پولیس نے اکشر دھام کے قریب کی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں اور دہلی غازی آباد قومی شاہراہ 24پر گاڑیوں کی حمل ونقل کو محدود کردیاہے۔

قومی درالحکومت دہلی کی مختلف سرحدوں پر26نومبر سے کسان مرکز کے نئے متعارف کردہ تین زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں