زراعی قوانین اور قرض کی وجہہ سے کسان اور اس کے بیٹے نے کی خودکشی

,

   

ہوشیار پور۔ ایک مقروض کسان اور اور اس کے بیٹے نے مبینہ طور پر پنجاب کے ہوشیار پور گاؤں میں خودکشی میں اپنی جان دیدی‘ خودکش نوٹ میں کہاکہ وہ مرکز کے نئے زراعی قوانین سے مایس ہے اور ریاستی حکومت ان کا قرضہ جات کو معاف کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس منیش کمار نے کہاکہ ہفتہ کی صبح موہادی پور گاؤں میں اپنے گھر کے اندر مذکورہ کسان جگتار سنگھ(70) اور ان کے بیٹے کریپال سنگھ(42) کی نعشیں ملی ہیں۔

پولیس نے کہاکہ مبینہ طور پر انہوں نے زہریلی مادہ نوش کیاہے۔گھر سے دستیاب خودکش نوٹ میں انہوں نے لکھا کہ قرض کی وجہہ سے وہ یہ انتہائی قدم اٹھارہے ہیں۔

انہوں نے پنجاب میں کانگریس حکومت کو بھی مورد الزام ٹہرایاکہ وہ زراعی قرضہ معاف کرنے کے اپنے وعدے کو نہیں نبھا رہی ہے۔

اس نوٹ میں انہو ں نے اس بات کا بھی ذکر کیاہے کہ وہ نئے زراعی قوانین سے مرکزی حکومت کی دستبرداری سے انکار پر بھی مایوس تھے۔

متوفیوں کے ایک ایکڑ اراضی ہے۔ پولیس نے کہاکہ پوسٹ مارٹم کے لئے دونوں کی نعشیں دسویا سیول اسپتال روانہ کردی گئی ہیں اور مزید کہاکہ وہ معاملے کی جانچ کررہے ہیں