سوال کے جوابات دیں‘ جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ وجین کا مودی سے استفسار

,

   

ترویننتھاپورم۔ وزیراعظم نریندر کودی کے اتوار کے روز رام لیلا میدان میں کی گئی تقریر پر ردعمل پیش کرتے ہوئے چیف منسٹر کیرالا پینارائی وجین نے مودی سے استفسار کیاکہ وہ جذباتی ہونے کے بجائے شہریت ترمیمی ایکٹ اور امکانی این آرسی کے متعلق اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دیں۔

مودی کی تقریر پر وجین فیس بک کے ذریعہ اپنا ردعمل پیش کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ”غلط پالیسیوں اور فرقہ وارانہ اقدامات جب اٹھائے جاتے ہیں‘ اس کے جواب دینے کے بجائے جذباتی ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔جوابات ناگزیر ہیں۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے سی اے اے اور این آرسی پر دئے گئے بیانا ت پر پوری طرح خاموشی چھائی رہی ہے“۔

وجین نے کہاکہ”مودی نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ جب پروگراموں کی تشکیل دی جارہی تھی‘ تو اس وقت مذہب ذات پات اور بنیاد پر اس کو پورا نہیں کیاگیا۔

اب جو اس پر بات کررہے ہیں ان کی ذمہ داری ہے وہ ثابت کریں یہ مذہبی خطوط پر نہیں ہے۔جب سوالات اٹھائے جارہے ہیں‘ کیوں ایک مذہب کے لوگوں کو ہندوستانی شہریت دینے سے محروم رکھا گیا‘ یہ سوالات پیدا ہوئے جس کا جواب دینا چاہئے“۔

وجین نے استفسار کیا کہ”جب نوٹ بندی کا اعلان ہوا تھا‘ مودی نے پچاس دنوں کے لئے کہاتھا اور اس کے بعد وہی جملہ بازی‘ کالا دھن‘ دہشت گردی اور جعلسازی کی دوبارہ باتیں کی جارہی ہیں‘ مگر سب جانتے ہیں ان معاملات کا کیا موقف ہے“۔

پچھلے ہفتہ پارلیمنٹ میں سی اے اے کی منظوری کے بعد سے ہر روز وجین واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ مذکورہ ریاست میں اس کو نافذ نہیں کیاجائے گا۔

وجین نے اس بات کے بھی احکامات دئے ہیں حکومت کے نئے احکامات کو جمعہ کے روز کیرالا میں روک دیاجائے جس کے بعد مغربی بنگال کے بعد اب کیرالا ملک کی دوسری ریاست بن گیا ہے جہاں پر نیشنل پاپولیشن راجسٹرار (این پی آر) کو آگے بڑھانے کے متعلق سرگرمیوں پر روک لگادی گئی ہے