سوشیل میڈیا پر نہیں بلکہ کرونا وائریس پر توجہہ مرکوز کریں۔ راہول کا مودی کو مشورہ

,

   

نئی دہلی۔کانگریس پارٹی کے سابق راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اپنے حملے کو برقرار رکھا ہیاور انہوں نے سوشیل میڈیا اکاونٹس کے بجائے کرونا وائرس کے درپیش خطرات پر توجہہ مرکوزکرنے کا انہیں چیالنج بھی کیاہے۔

وزیراعظم کے سرکاری ٹوئٹر اکاونٹ سے مخاطب ہوکر راہول گاندھی نے ٹوئٹ کیا ”اپنے سوشیل میڈیا اکاونٹس کے ساتھ جوکر کا کھیل کھیلتے ہوئے ہندوستان کو وقت ضائع کرنا بند کریں‘ وہ بھی ایسے وقت میں جب ہندوستان کو ایمرجنسی کے حالات درپیش ہیں۔

کرونا وائرس کے درپیش چیالنج کولیتے ہوئے ہر ہندوستان پر توجہہ مرکوز کریں۔

دیکھیں کہ یہ کیسے ہوا ہے“۔مذکورہ ٹوئٹ میں سنگاپور کے وزیراعظم لی حسیان کا ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیاجس میں وہ اپنے ملک کے لوگوں کوکرونا وائرس کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کرنے کی تاکید کررہے ہیں۔

پیر کے روز وزیراعظم نریندر مودی نے ایک عجیب وغریب ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاتھا کہ”اس اتوار کو میں سونچ رہاہوں کہ میرے سوشیل میڈیااکاونٹس فیس بک’ٹوئٹر‘ انسٹاگرام ’یوٹیوب چھوڑ دوں۔

آپ پوسٹ کرتے رہیں گے“۔

تاہم بعدازاں مودی نے ایک ٹوئٹ میں اس بات کی وضاحت کی کہ ”اس یوم مستورات“ میں اپنے سوشیل میڈیااکاونٹس ان عورتوں کے نام منسوب کرنا چاہتاہوں جن کی زندگیاں او رکام ہمارے لئے حوصلہ افزائی کا باعث رہا ہے۔

اس سے لاکھوں کو حوصلہ دلانے میں مدد ملے گی“