سینا‘ این سی پی‘ کانگریس ایم ایل ایز کی غیر معمولی عوامی پریڈ۔ممبئی میں دیکھائی طاقت

,

   

ممبئی۔ہندوستانی سیاست میں ایک غیر معمولی اقدام اٹھاتے ہوئے مذکورہ شیو سینا‘ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس کے اتحاد نے پیر کی رات کو بی جے پی اور ان کے ساتھ اجیت پوار کی جانب سے 170اراکین اسمبلی ساتھ ہونے کے دعوی کو نامنظور کرنے کے لئے اپنے حمایتی 162اراکین اسمبلی کی عوامی پریڈ کرائی ہے۔

مذکورہ ڈرامائی انداز کی پریڈ ایک ہوٹل میں سپریم کورٹ کی جانب سے منگل کی صبح مقررہ سنوائی سے عین 12گھنٹے قبل کی گئی ہے‘

جس میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہفتہ کی صبح دیویندر فنڈنایویس کی بطور چیف منسٹر اور اجیت پوار کے بطور ڈپٹی چیف منسٹر حلف برداری تقریب کو چیالنج کیاگیا ہے‘جس کی وجہہ سے ریاست میں سیاسی بوچھال آگیا ہے۔

اس162اراکین اسمبلی جو ’مہا وکاس اگھاڑی‘ ساتھیوں کے ہیں کے علاوہ تینوں پارٹیوں کے اعلی قائدین شرد پوار‘ سپریا سولے‘ پرافل پٹیل‘ جینت پاٹیل‘ نواب ملک‘ جیتندر احواد(تمام نیشنلسٹ کانگریس پارٹی)‘ ادھوٹھاکرے‘ ادتیہ ٹھاکرے‘ ایکناتھ شنڈی‘ اور سنجے راؤت(شیوسینا) جبکہ اشوک چوہان‘ پرتھوی راج چوہان‘ بالا صاحب تھروڈ اور ملکاراجن کھڑگے(کانگریس) اور دیگر وہاں پر موجود تھے۔

ائیر پورٹ کے قریب میں ہوٹل گرانڈ حیات میں منعقدہ اس پریڈ میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی بھی موجودتھے۔ کئی قائدین نے اس پریڈ سے خطاب کیا اور پلے کارڈس اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے جس پر لکھاتھا ”ہم 162ہیں“ اور ہال کے مختلف کارنرس پر بھی اس طرح کے پلے کارڈس لگائے ہوئے تھے۔

شرد پوار نے اپنے مراہٹی خطاب میں انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ ”یہ مہارشٹرا ہے اس کو گوا یا منی پور نہ سمجھیں“۔

انہو ں نے مزید کہاکہ ”ہم مسلسل حکومت کے غیر جمہوری اور غیر دستوری اقدامات کے لئے خلاف جدوجہد کرتے آرہے ہیں اور اب ہماری اس لڑائی میں شیو سینا بھی آگئی ہے“۔

این سی پی نے اجیت پوار کو اپنا مقننہ لیڈر کے عہدے سے ہٹادیا ہے اور نیا لیڈر منتخب کرلیا ہے او رجینت پٹیل کو یہ ذمہ داری تفویض کردی ہے۔پارٹی کے قومی ترجمان نواب ملک نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

اپنے اتحاد کا ثبوت پیش کرنے کے لئے این سی پی کے قومی صدر شرد پوار نے تمام اراکین اسمبلی کو حلف بھی دلایا۔