سی او وی ائی ڈی19سے مقابلے کے لئے ہمدردانہ پیش قدمی ناگزیر۔ راہول

,

   

نئی دہلی۔ کیونکہ پبلک او رخانگی ٹرانسپورٹ کے علاوہ ضرورت زندگی کے اشیاء او رکھانے کی کمی کے پیش نظر بڑے شہروں سے نقل مقام کرکے آنے والے مہاجرین کے

اپنے اپنے گھروں کو پیدل جاتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویریں اور ویڈیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہاکہ اس بحران سے نمٹنے کے لئے مزید متناسب اور ہمدردانہ طرز عمل ناگزیر ہے۔

راہول گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ ”مذکورہ لاک ڈاؤن سے غریب اورکمزور بدحال ہوگئے ہیں۔ یہ ہندوستان میں ایک بھاری بھرکم بوجھ بن گیاہے۔ہندوستان سیاہ وسباق نہیں ہے۔

ہمارے فیصلے سخت اورچوکسی کے ساتھ ہونا چاہئے“۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ اپنے مقامات پر واپس جانا چاہتے ہیں انہیں روانہ کرنے کے لئے موقع کو تسلیم کرنے میں ابھی تاخیر نہیں ہوئی ہے وہیں کچھ ریاستوں جس میں اترپردیش بھی شامل ہے‘

اپنے پھنسے ہوئے لوگوں کو واپس لانے کے لئے ہلپ لائن نمبر جاری کیاہے۔ مذکورہ کانگریس نے کہاکہ لاک ڈاؤن کا نافذ شہریوں کو پیش نظر رکھ کر منصوبہ بند طریقے سے عمل میں نہیں لایاگیاہے‘

بالخصوص مہاجر لیبر‘ انہیں ہر روز شدیدمشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کانگریس پارٹی کے سرکاری ہینڈل سے کہاگیا ہے ”منسوخ شدہ ٹرانسپورٹ‘ منقطع سپلائی چین‘ پولیس کو دی جانے والی غلط جانکاریاں اور سرگرم نسل پرستی‘

ایسی چیزیں ’غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن‘ کا نتیجہ ہوتی ہیں“۔کیونکہ کئی لوگ مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان مقام پرجانے سے قاصر ہیں‘

مذکورہ پارٹی نے حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ ا ن معاملات پر توجہہ مرکوز کرے