سی اے اے اور زراعی قوانین کے خلاف ٹی این اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی۔ اسٹالن

,

   

چیف منسٹر تاملناڈو ایم کے اسٹالن نے کہاکہ سی اے اے کی وجہہ سے اقلیتوں کے ذہنوں میں خوف پیدا ہوگیاہے اور و ہ ان کے مفادات کے خلاف ہے‘ اور مزید کہاکہ ڈی ایم کے اس طرح کے قوانین کے ہمیشہ خلاف رہی ہے۔


چینائی۔ تاملناڈو چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے ایوان اسمبلی سے خطاب میں کہاکہ ان کی حکومت شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) اور نئے مرکزی زراعی قوانین کے خلاف بجٹ اجلاس کے دوران قرارداد پیش کرے گی۔

اسٹالن نے مزید کہاکہ ڈی ایم کے جب سے مذکورہ مرکزی زراعی قوانین پر بلوں کو منظور کیاگیاہے کسانوں کے مسلئے پر بات کی ہے اور اس کے خراب اثرات کو اجاگر کیاہے۔

مذکورہ ڈی ایم کے جب سے یہ قوانین نافد کئے گئے ہیں کسانوں سے متعلق قوانین سے دستبرداری کی مانگ کی ہے۔

چیف منسٹر تاملناڈو ایم کے اسٹالن نے کہاکہ سی اے اے کی وجہہ سے اقلیتوں کے ذہنوں میں خوف پیدا ہوگیاہے اور و ہ ان کے مفادات کے خلاف ہے‘ اور مزید کہاکہ ڈی ایم کے اس طرح کے قوانین کے ہمیشہ خلاف رہی ہے۔

منگل کے روز ایوان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسٹالن نے کہاکہ ڈی ایم کے زراعت سے متعلق قوانین سے ستبرداری کی مانگ کسانوں کو درپیش مشکلات کی روشنی میں کررہی ہے۔

پارٹی کے ایک رکن اے تاملارسائی کی جانب سے اٹھائے گئے ایک سوال کا جواب ڈی ایم کے چیف دیتے ہوئے کہاکہ گورنر کے اظہارتشکر کے خطبہ کے دوران سی اے اے اور زراعی قوانین کے مسلئے کو اٹھانا مناسب نہیں ہے او رمزید کہاکہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران مسلسل ان موضوعات پر بات کی جائے گی۔