شہریت ترمیمی قانون پر اقوام متحدہ نے کیا تشویش کا اظہار اور کہایہ”بنیاد ی طور پر امتیازی سلوک“ہے

,

   

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر”اگرچہ کہ ہندوستان کے وسیع ترروایتی قوانین جوں کے توں ہیں‘ مذکورہ ترمیمات شہریت تک رسائی کرانے والے لوگوں کے لئے امتیازی سلوک کا موجب بنیں گے“

نئی دہلی۔ شہریت(ترمیمی) ایکٹ کے خلاف احتجاج کے علاوہ انسانی حقوق کے دفتر نے اقوام متحدہ میں مذکورہ نئے قانون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ”بنیادی طور پرامتیازی سلوک“ ہے۔

جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جانب سے ٹوئٹ کیاگیا ہے کہ ”ہمیں نئے شہریت ترمیمی ایکٹ پر تشویش ہے جو بنیادی طور پر امتیازی سلوک ہے۔

ظلم وستم کاشکار گروپس کا تحفظ قابل تقلید ہے‘ مگر مذکورہ نیا قانون مسلمانوں کا تحفظ فراہم نہیں کرتا ہے‘ اس میں اقلیتی طبقات کو شامل کیاگیاہے“

مذکورہ اقوام متحدہ برائے انسانی حقوق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ”قانون کے سامنے مساوات کے لئے سنجیدہ پہل کوزیر کرنے والا یہ نیا قانون ہے‘ جو ہندوستانی دستور کے مطابق کام کرتا ہے اور ہندوستان نے سیول اور سیاسی حقوق کے متعلق جو عالمی سطح پر عہد لیاہے اس کی بھی خلاف ورزی ہے“۔

حقوق کی اس تنظیم کا ردعمل اسوقت سامنے آیاجب یو ایس سی ائی آر ایف نے اس متنازعہ قانون پر ایک روزقبل اپناردعمل ظاہر کیاتھا۔

پیر کے روز اس کمیشن نے کہاکہ لوک سبھا میں شہریت (ترمیمی) بل کی منظوری نے ”گہری الجھن“ پیدا کردی ہے‘ او راگرپارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں یہ منظور کردیاہے تو امریکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ہندوستان کے ہوم منسٹر اور اہم قیادتوں پر امتناع عائد کریں“۔

YouTube video

راجیہ سبھا میں منظور کئے گئے اس بل کے ذریعہ ہندوؤں‘ سکھوں‘ بدھسٹوں‘ عیسائیوں‘ جین او رپارسیوں کو شہریت فراہم کی جائے گی جو پاکستان‘ افغانستان‘ بنگلہ دیش میں ظلم وستم کا شکار ہونے کے خوف سے ہندوستان میں 31ڈسمبر2014سے قبل تک آکر پناہ لئے ہوئے ہیں۔

وہیں آسام میں اس بل کی شدت کے ساتھ مخالفت کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر احتجاج کیاجارہی ہے جس کی وجہہ سے دولوگوں کی جمعرات کے روز پولیس کی مبینہ فائرینگ میں موت بھی ہوگئی ہے۔

درایں اثناء جمعہ کے روز جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نئی دہلی میں بھی طلبہ نے سی اے بی کے پرتشدد احتجاج کیا جس کی وجہہ سے پولیس اورطلبہ کے درمیان میں تصادم کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

پولیس پر پتھر بازی کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین پر نہ صرف لاٹھی چارج کیابلکہ آنسو گیس کے شل بھی برسائے گئے۔