عرفان پٹھان نے ”اگلا حافظ سعید“بتاکر ٹرول کرنے والوں کو دیاجواب

,

   

نئی دہلی۔ سابق ہندوستانی تیز گیند باز عرفان پٹھان نے جمعرا ت کے روزایک ٹرول کرنے والی کو اس وقت جواب دیا جب اس نے لکھا کہ”اگلے حافظ سعید بننے کی اپنی خواہش کو عرفان پٹھان چھپا نہیں سکے“۔

حالیہ مہینوں نے ملک کے اندر مذہبی ہم آہنگی کے موضوعات پر پٹھان نے کھل کر بات کی ہے اور اس کی وجہہ سے سوشیل میڈیا پر ان کے نظریات کو لے کر پٹھان کو ٹرول بھی کیاگیاہے۔پٹھان نے کہاکہ ”یہ مخصوص لوگوں کی ذہنیت ہے۔ ہم پہنچ گئے ہیں؟ شرما آنی چاہئے‘ قابل افسوس“۔

کئی صارفین بشمول اداکارہ رچا چڈھا نے اپنے جواب سیکشن میں لکھا کہ سابق ہندوستانی کرکٹر کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے حقیقی صارف نہیں فرضی اکاؤنٹس ہولڈر ہیں“

رچا چڈھا کا ٹوئٹ
”یہ فرضی اکاونٹ ہے۔ بوٹ‘ حقیقی فرد نہیں ہے“انہوں نے پٹھان کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا”مگر کوئی اس کو چلارہا ہے“۔

تاہم پٹھان کے دئے گئے کسی سیاسی تبصرے کے بارے میں یہ توہین نہیں تھی مگر یہ ایک غیر متعلقہ موضوع جس کے متعلق وہ کہہ رہے ہیں کہ ایک تیز گیند باز سے ال روانڈر کس طرح بنے ہیں۔

عرفان پٹھان نے گریگ چیاپل کے متعلق بات کی
رونق کپور کے انسٹاگرام پر پیش کی جانے والے بیانڈ دی فیلڈ پر بات کرتے ہوئے پٹھان نے کہاکہ”میں نے اپنے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد بھی یہ کہا ہے۔

وہ لوگ جو بات کرتے ہیں کہ گریگ چیاپل نے نمبر3پر بطور ال روانڈر مجھے بھیج کر میرے کیریر تباہ کردیا ہے‘درحقیقت وہ سچن پاجی کی سونچ تھی“۔عرفان آگے کہتے ہیں ”انہوں نے راہول ڈراویڈ کو مشورہ دیاکہ مجھے نمبر3پر بھیجیں۔

انہوں نے کہاکہ ’وہ (عرفان) کے پاس چھکے مارنے کی طاقت ہے‘ وہ نئی گیند اور تیزگیند بازوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ”اس کی کوشش سری لنکا کے خلاف سیریز میں پہلی مرتبہ کی گئی جب مرلی تھرن عروج پر تھے‘ اور یہ سونچ تھی کہ اس پر جارحانہ رخ اختیار کیاجائے۔ دلہارا فرنانڈو نے پھر انگلی کے ذریعہ چھیڑ چھاڑ والی سست گیند کی سونچ کی شروعات کی تھی“۔

انہوں نے کہاکہ ”بلے باز اس کو بھی نہیں سمجھ سکتے تھے‘ لہذا ایسا سمجھا جارہا تھا کہ اس کو نکال دیں گے اور یہ ہمارے حق میں کام کرے گا‘ بالخصوص وہ سیریز کا پہلا میا چ تھا۔ یہ سچ نہیں ہے کہ گریگ چیاپل نے میرا کیریر خراب کیاہے۔

وہ ہندوستان سے نہیں ہے اس لئے آسانی کے ساتھ ان پر کیچڑ اچھالا جاسکتا ہے“۔

دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے 29ٹسٹ میاچ‘ 120ایک روز میاچ اور24ٹی 20میاچ ہندوستان کے لئے کھیلے ہیں‘ انہوں نے ہندوستان کے لئے جملہ 301وکٹس حاصل کئے ہیں