عمران خان سے بات چیت کے دوران ٹرمپ نے ہند او رپاکستان دونوں سے کشمیر مسلئے پر بات چیت کے لئے دیازور

,

   

ڈونالڈ ٹرمپ اور عمران خان نے افغانستان پر بھی بات چیت کی جہاں پر امریکہ کی طالبان کے ساتھ با ت چیت جاری ہے۔

نئی دہلی۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ فون پر ہوئی بات چیت میں زوردیا کہ وہ کشمیر مسلئے پر ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کے ذریعہ تناؤ کو کم کریں۔

حکومت ہند کی جانب سے جموں کشمیر کے خصوصی درجہ کو برخواست کرنے اور ریاست کو دو مرکز کے زیرنگرانی علاقوں میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو لے کر نیویارک میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں بند کمرے میں ہوئے اجلاس سے قبل ٹرمپ نے عمران کو فون کال کیاتھا۔

میٹنگ کے بعد وائٹ ہاوزکے نائب ترجمان ہاگن گڈلی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ”صدر ٹرمپ نے کشمیر کے حالات سے متعلق ہندوستان او رپاکستان کے درمیان دوطرفہ بات چیت کے ذریعہ کشیدگی کو کم کرنے کی اہمیت بتائی ہے“۔

انہوں نے کہاکہ دونوں قائدین نے امریکہ او رپاکستان کے درمیان بڑھتے رشتوں پر بات چیت کی اور انہیں مزیدمضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اسلام آباد میں اپنے ایک بیان کے ذریعہ کہا ہے کہ خان نے اقوام متحدہ کے سکیورٹی کونسل کی میٹنگ کے ضمن میں صدر امریکہ کو ”بھروسہ میں لیا“ہے۔

ریڈیو پاکستان نے قریشی کے حوالے سے کہاہے کہ ”وزیراعظم خان نے کشمیر کے موجودہ حالات او رسلامتی کے بڑھتے خطرات سے صدر امریکہ کو واقف کروایاہے“۔