قرآن کی آیتوں پر سپریم کورٹ کی رضوی میں پٹیشن پر بی جے پی کی مذمت۔ شہنواز

,

   

پٹنہ۔بی جے پی کے سینئر قائد سید شہنواز حسین نے منگل کے روز یوپی شیعہ بورڈ کے سابق چیرمن وسیم رضوی کی قرآنی آیتوں کو نکالنے کی مانگ پر مشتمل سپریم کورٹ میں دائر کردہ پٹیشن کی سخت مذمت کی اور یہ بھی کہاکہ ان کی پارٹی کسی بھی مذہبی نصاب کی توہین کرنے والوں کے بالمشافہ مخالف ہے۔

حسین جو بی جے پی کے قومی ترجمان ہیں نے کہاکہ رضوی کو چاہئے کہ اس طرح کی حرکت میں ملوث ہوکر ملک کے ماحول کو خراب نہیں کرنا چاہئے۔

حسین نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”قرآن کی 26آیتوں کو ہٹانے کی مانگ پر مشتمل وسیم رضوی کی درخواستیں پر میں سخت اعتراض او رمذمت کرتاہوں۔

میری پارٹی کا موقف ہے کہ قرآن کے بشمول کسی بھی مذہب کے مواد پر بے ہود ہ او رمضحکہ خیز باتیں کرنا انتہائی قابل مذمت عمل ہے“۔

تشدد کو بڑھاوا دینے کا دعوی کرتے ہوئے رضوی نے قرآن کی 26آیتوں کو نکالنے کی مانگ پر سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”قرآن کی آیتوں اور دیگر مذہبی نصاب میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی بی جے پی کوئی حمایت نہیں کرتی ہے“۔

حسین نے کہاکہ مذکورہ بی جے پی رضوی کے نظریات کو منظوری نہیں دیتی کیونکہ اس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”وسیم رضوی کو لوگوں کے مذہبی جذبات کو تکلیف پہنچانے کا کوئی حق نہیں ہے“۔