مخالف ہجومی تشدد ریالی تشدد میں تبدیل‘ کانگریس لیڈر کے علاوہ پانچ کو پولیس نے لیا تحویل میں

,

   

سورت۔ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی ہجومی تشدد کے خلاف شہر کی ایک تنظیم کی جانب سے جمعہ کے روز منعقدہ ریالی کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے پندرہ آنسو گیس شل اور ایک روانڈ ہوائی فائیرنگ بھی کی‘

اسی دوران ہجوم کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیاگیا۔اس واقعہ میں پانچ پولیس جوان زخمی ہوگئے جبکہ دو سٹی بسوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔

ریالی کا انعقاد وی ایم ایف نے کیاتھا۔ ہزاروں مسلمانوں نے اس ریالی میں حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویدھی چودھری نے کہاکہ ”ریالی کومکائی پل کے آگے جانے کی اجازت نہیں تھی لہذا وہیں پر انہیں روک دیاگیا“۔جس کی وجہہ سے ہجوم میں شامل ایک حصہ ناراض ہوگی اور پولیس پر پتھر اؤ شروع کردیا۔

تنظیم کے صدر اشتیاق پٹھان‘ کونسلر اسلم سیکل والا اور دیگر چار کو پولیس نے حراست میں لے لیاہے۔

تنظیم کے لیڈر فیروز ملک نے کہاکہ ”ہم نے اعلان کردیاتھا کہ ریالی کو مکائی پل کے آگے جانے کی اجازت نہیں ہے‘ اس کے بعد بھی کچھ شر پسندوں جس کا تعلق دوسری تنظیم سے ہے اس سے آگے گئے اور تشدد پیش آیاجس کے سبب علاقے کے لوگوں میں خوف او رہراسانی کاماحول پیدا ہوگیاہے“