مدھیہ پردیش: بلڈ بنک کی جانب سے خون دینے سے انکار پر 8سالہ لڑکے کی موت

,

   

داموہ(مدھیہ پردیش): ایک آٹھ سالہ لڑکے کو ضلع اسپتال میں شریک کروایا گیا تھا بلڈ بنک کی جانب سے مبینہ طور پر خون نہ دئے جانے پر اس لڑکے کی موت واقع ہوگئی۔ یہ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے بتائی ہے۔ متوفی کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ ہم خون خریدنے کیلئے بارہ سو روپے جمع کروائے تھے اس کے باوجود بلڈ بنک نے خون دینے سے انکار کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کی ماں لوگوں سے بھی خون کی بھیک مانگتی رہی لیکن کسی نے آگے بڑھ کر ان کی مدد نہیں کی۔ اسی دوران دواخانہ کے سرجن نے بتایا کہ مریض کی حالت انتہائی تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔ ڈاکٹر نے اسے دوسرے دواخانہ لیجانے کیلئے بھی کہہ ڈالا لیکن مریض کے رشتہ دار اسے کہیں نہیں لے گئے۔ ڈاکٹر ممتا تیواری سیول سرجن نے بتایا کہ مریض کی حالت انتہائی تشویش ناک ہوگئی تھی۔ اس کے متعلقہ ڈاکٹر نے اسے دوسرے دواخانہ لے جانے کا مشورہ دیا تھا ان لوگوں نے ایسانہیں کیا۔ بلڈ بنک میں اس وقت کو متعین تھے میں اس بارے میں جانچ کروں گی او رخاطیو ں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔