مدھیہ پردیش کے ساہوری میں بی جے پی کو ووٹ دینے پر دیوار کے ہاتھوں بھابھی کی مبینہ پیٹائی

,

   

بھوپال۔چار ریاستوں‘ بشمول مدھیہ پردیش کے انتخابی نتائج برآمد ہونے کے ایک روز بعد 4ڈسمبر کے روز ایک 30سالہ عورت کی بی جے پی کو ووٹ دینے کا خلاصہ کرنے کے بعد پیٹائی کا واقعہ پیش آیاہے۔

اپنے ساتھ ہونے والا واقعہ سناتے ہوئے ثمینہ نے کہاکہ ”میں اورمیرے گھر والے بی جے پی کی جیت پر 4ڈسمبر کے روز کافی خوش تھے۔ ہمارے اس جشن سے انکشاف ہوا ہے کہ کانگریس کے بجائے میرا ووٹ بی جے پی کو گیاہے‘ جو میرے دیور جاوید کی ناراضگی کا سبب بن گیا“۔

ثمینہ نے دعوی کیا کہ”ابتداء میں اس نے میرے ساتھ گالی گلوج کیا‘ مگر بعد میں لاٹھیوں سے میری پیٹائی کردی۔اس لڑائی کے دوران میرے شوہر کی اس کو حمایت حاصل تھی۔

مذکورہ 30سالہ متاثرہ خاتون نے ساہوری کے بار کھیڑا حسن گاؤں کی ایک ساکن نے جمعہ کے روز کلکٹریٹ اور پولیس میں ایک شکایت درج کرائی ہے۔

ثمینہ نے الزام لگایاکہ بی جے پی کے ساتھ ہماری وفاداری کے خلاف کانگریس کے کٹر حامی جاوید نے ہمیشہ ہی ناراضگی کا اظہار کیاہے۔

پولیس میں شکایت درج کرائے جانے کے بعد دیوار کے خلاف دفعہ 294‘323‘506اور قانون کی دفعہ 34کے تحت ایک کیس رجسٹرار کرلیاگیاہے۔

قومی پسماندہ مسلم فیڈریشن کے ریاستی صدر نوشاد خان کے ہمراہ متاثرہ اور اس کے والد کلکٹر دفتر پہنچے۔ ایک رسمی شکایت انہوں نے کلکٹر پروین سنگھ سے درج کرائی اور حملہ آور کے خلاف سخت کاروائی کا زوردیاہے۔

مارپیٹ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے شکایت میں جن لوگوں کے نام ہیں انہیں گرفتار کرلیاہے

۔ ایس پی ساہوری میانک اسوستھی نے ٹی او ائی کو بتایاکہ ”ہمیں شکایت موصول ہوئی اور اس ضمن میں ہم نے گرفتاریاں انجام دی ہیں“۔