مسلسل 5ویں دن بھی پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بغیر تبدیلی کے لئے برقرار

,

   

نئی دہلی۔ مرکز او رریاستوں کی جانب سے ٹیکسوں میں کمی کے پیش نظر پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کٹوتی کے بعد منگل کے روز بھی ایندھن کے قیمتیں بغیرتبدیلی کے برقرار رہنے کی وجہہ سے صارفین کو مزید راحت نصیب ہوئی ہے۔

دہلی میں پٹرول کی پمپ پر قیمت کے بموجب نومبر 4کے روز جو 6بجے صبح 110.04فی لیٹر سے کمی کے بعد 103.97روپئے فی لیٹرہے وہی قیمت منگل کے روز بھی برقرار رہی ہے۔

درالحکومت میں ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 86.67روپئے فی لیٹر سے مستحکم ہیں۔معاشی درالحکومت ممبئی میں پٹرول 109.98فی لیٹر بدستور فروخت کیاجارہا ہے او رڈیزل کی قیمت94.14روپئے فی لیٹر ہے۔

پچھلے ہفتہ کلکتہ میں پٹرول پر 5.82روپئے اور ڈیزل پر 11.77روپئے کی کمی کے بعد پٹرول او رڈیزل بالترتیب 104.67روپئے اور89.79روپئے فی لیٹر بدستور فروخت کیاجارہا ے۔

چینائی میں پٹرول کی قیمتیں 101.40روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 91.43روپئے فی لیٹر برقرار ہے۔منگل کے روز تک بھی ملک بھر میں قیمتیں برقرار تھیں مگر ریٹل قیمتیں مقامی ٹیکسوں کی سطح پر اوپر نیچے ہوتی رہے ہیں۔

چند ہی دن قبل عالمی کچے تیل کی قیمت85امریکہ ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 83ڈالر فی بیرل ہوئی تھی۔ اگر قیمتوں کی قطار حد میں رہی تو ہندوستان میں ایندھن کی قیمتیں مزید کم اور زیادہ ہوسکتے ہیں۔

ڈسمبر میں او پی ایسی +کی جانب سے پرڈوکشن میں اضافہ مملک ایندھن کی قیمتوں کو دوبارہ اوپر لے جاسکتا ہے۔ پچھلے ہفتہ فی بیرل 1امریکی ڈالر کا اضافہ پہلے سے ہی ہے۔