مسلمانوں کے تیار کردہ کانور کے بائیکاٹ کے سادھو پراچی کاہندؤ وں سے استفسار کے خلاف مقدمہ درج

,

   

پولیس نے کہاکہ مذکورہ ایف ائی آر دوگھاٹ پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر بھگوت پرساد شرما نے ائی پی سی کی دفعہ153‘153اے505(2)اور 188کے تحت درج کی گئی ہے

میرٹھ۔ایک مخصوص طبقے کی جانب سے تیار کردہ کانور کا استعمال نہ کرنے کے متعلق ہندوتوا لیڈر سادھو پراچی کے کانوریہ سے مبینہ زور کے تین روز بعد ہفتہ کے روزاترپردیش کے باغپت کے دوگھاٹ پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔

چہارشنبہ کے روز باغپت کے دوحا میں انہوں نے کہاتھا کہ ”آپ لو گ جو استعمال کرتے ہیں ان میں سے 99فیصد کانورمسلمان بناتے ہیں۔

میرے مشورہ ہے کہ ان کے بنائے گئے کانورکابائیکاٹ کریں اور اپنے ہندوؤں بھائی کو ایسا بنانے کے لئے حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ شرون کے مہینے میں آپ بہتر انداز میں گذ ر بسر کرسکیں“۔

پولیس نے کہاکہ مذکورہ ایف ائی آر دوگھاٹ پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر بھگوت پرساد شرما نے ائی پی سی کی دفعہ153‘153اے505(2)اور 188کے تحت درج کی گئی ہے۔

باغپت ایس پی سائلاش کمار پانڈے نے سنڈے ایکسپریس سے فون پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ”ہماری تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہم کاروائی کریں گے“۔

پراچی کا یہ ریمارک ایک ایسے وقت میں آیاجب کچھ دن قبل سماجی وادی پارٹی کے لیڈر اور کیرانا کے رکن اسمبلی ناہید حسن نے مسلمانوں پر زوردیاتھا کہ وہ بی جے پی حامیوں کی دوکانات سے سامان کی خریدی بند کردیں۔

ان کے اس ریمارک کے بعد انہیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا او رشاملی پولی سنے حسن کے خلاف یہ کہتے ہوئے ایف ائی آر درج کیاکہ ان کا یہ بیان علاقے کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے والا ہے