ممبئی میں جنوبی کوریائی یوٹیوبر خاتون کے ساتھ ہراسانی‘ 2گرفتار

,

   

ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد کھار پولیس نے ائی پی سی کی دفعہ 354کے تحت ایک مقدمہ درج کیا اور ملزم نوجوانوں کوگرفتار کیاہے۔
ممبئی۔ ممبئی کے علاقے کھار میں جنوبی کوریا کی ایک خاتون یوٹیوبر کوہراسان کرنے والے والے دو ملزمین کوجمعرات کے روز ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔

مذکورہ یوٹیوبر مبینہ ایک جنوبی کوریائی شہر ہے کے ساتھ منگل کی رات میں جس وقت ممبئی کے کھار علاقے میں وہ راست نشریات انجام دے رہی تھیں دو لوگوں نے جنسی بدسلوکی کی تھی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا۔

مذکورہ ملزمین کی شناخت 19سالہ مبین چاند محمد شیخ اور 20 سالہ محمد نقیب صدرائی عالم انصاری کے طور پر ہوئی ہے۔ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد کھار پولیس نے ائی پی سی کی دفعہ 354کے تحت ایک مقدمہ درج کیا اور ملزم نوجوانوں کوگرفتار کیاہے۔

ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے ممبئی پولیس نے لکھا کہ ”ممبئی پولیس کے کھار پولیس اسٹیشن نے کوریائی خاتون(غیرملکی) کے ساتھ ہونے والے ایک واقعہ پر جو کھار ویسٹ کے دائرے اختیار میں پیش آیاتھا اپنے طور سے کاروائی کی ہے۔

اس ضمن میں دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیاگیاہے اور ائی پی سی کے متعلق دفعات کے تحت ان پر مقدمہ درج کیاگیاہے“۔ وائیر ل ہونے والے ویڈیو میں صاف طور پر یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں نوجوان کوریائی خاتون کو زبردستی اپنی کار میں بیٹھنے کے لئے مجبور کررہے ہیں۔

ان میں سے ایک نے بعدازاں اس عورت کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کراس کے گال کوچومنے کی کوشش کرتاہوا بھی دیکھائی دیا ہے۔

متاثر خواتین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ”پچھلی رات کی نشریات پر ایک لڑکا تھا وہاں جس نے مجھے ہراساں کیا۔ میں نے حالات کو مزید طول دینے کی کوشش نہیں کی اور وہاں سے چلی گئی کیونکہ وہ اپنے دوست کے ساتھ تھا۔

اورکچھ لوگوں نے کہاکہ اس کی شروعات میری وجہہ سے ہوئی ہے کیونکہ میں نے بہت دوستانہ انداز میں ان سے بات چیت کی ہے۔مجھے نشریات کے متعلق دوبارہ سونچنے پر مجبور کردیاہے“۔