ممتاز اداروں کے سابقہ طلبا نے سلی ڈیلس اور بلی بائی کے متعلق صدر جمہوریہ‘ وزیراعظم کو تحریر کیامکتوب

,

   

ائی آر ایم اے کے سابقہ طلبہ کے ایک گروپ کی جانب سے اس کھلے خط کی شروعات ہوئی جس میں اسی ذہن کے ملک بھر سے ممتاز تعلیمی اداروں کے سابقہ طلباء بھی اس میں شامل ہوگئے‘ اور250دستخط کئے گئے ہیں۔


نئی دہلی۔ مختلف ممتا ز تعلیمی اداروں کے سابقہ طلباء نے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوئند‘ وزیراعظم نریندر مودی اور اراکین پارلیمنٹ کو تحریر روانہ کرتے ہوئے ملک میں خواتین کے خلاف پیش آنے والے بڑھتے جرائم کے واقات کی جانب توجہہ مبذول کروائی اور ان قائدین سے مانگ کی کہ وہ اس قسم کے واقعات کی مذمت کریں اور تمام خواتین کے وقار‘ حقوق کی تحفظ کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

مذکورہ مکتوب سلی ڈیلس اور بلی بائی جیسے حالیہ واقعات کے پس منظر میں یہ لکھا گیاہے۔مذکورہ مکتوب میں کہا کہ”خواتین کو نشانہ بنانے کی ان کی تہذیب ہے۔جو عورتیں اپنے سے آواز اٹھانے کی جرات کرتی ہیں“۔

مذکورہ مکتوب میں کہاگیاہے کہ مختلف مقامات پر عورتوں کے ساتھ ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس مکتوب میں استدلال پیش کیاگیا ہے کہ خواتین ہندوستان میں ان لائن اور اف لائن دونوں جگہ محفوظ نہیں ہیں چاہلے وہ فزیکل نقصان پہنچانے کی بات ہو‘ جنسی تشدد کے معاملات ہوں ہمارے سیاسی قائدین کو اس جانب توجہہ کرنے کی بھی فرصت نہیں ہے۔

اس مکتوب میں سیاسی قائدین کی خواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر خاموشی کو قابل افسوس قراردیا ہے۔

اس مکتوب کو انسٹیٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ‘ آنند (ائی آر ایم اے) نے تحریر کیاجس میں ممتاز رتعلیمی ادارے بشمول لیڈی شری رام کالج‘ ائی ائی ٹی ممبئی‘ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈائزین(این ائی ڈی)‘ ایکس ایل آر ائی‘ مرینڈا ہاوز بھی شامل ہیں۔