مہارشٹرا پنچایت انتخابات۔ بی جے پی تکناتھ شنڈے کیمپ‘ ادھو ٹھاکرے ایم وی اے کی قیادت کریں گے‘ دونوں جیت کا دعوی کررہے ہیں

,

   

مذکورہ پارٹی کا مزید دعوی ہے کہ این سی پی‘ کانگریس او رادھو ٹھاکرے کا شیوسینا بالترتیب محض60‘37اور 12گرام پنچایت پر جیت حاصل کریگی۔


ممبئی۔ مذکورہ برسراقتدار بی جے اور تکناتھ شنڈے کی قیادت والے شیوسینا کا دھرے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن مہاو کاس اگھاڑی (ایم وی اے) دونوں ہی مہارشٹرا میں حال ہی میں اختتام پذیرہونے والے گرام پنچایت انتخابات میں جیت کا دعوی کررہے ہیں۔

اتوار کے روز منعقد ہونے والے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد جس میں ریاست کے 16اضلاعوں کے 581گرام پنچایتوں میں رائے دہی عمل میں ائی تھی‘ دونوں فریقین جیت کا دعوی پیش کررہے ہیں۔

بی جے پی 274گرام پنچایتوں میں جیت کے ساتھ اس کے ساتھی شنڈے کے شیو سینا دھڑے کی 41دیگر گرام پنچایتوں پر جیت کادعوی پیش کررہی ہے۔

مذکورہ پارٹی کا مزید دعوی ہے کہ این سی پی‘ کانگریس او رادھو ٹھاکرے کا شیوسینا بالترتیب محض60‘37اور 12گرام پنچایت پر جیت حاصل کریگی۔

نتائج کے اعلان کے بعد ایے این ائی سے بات کرتے ہوئے چیف منسٹر یکناتھ شنڈے نے کہاکہ ”ہمارے شیوسینا اور بی جے پی کے اتحادی کا مہارشٹرا میں عوامی کی تصدیق کی یہ مہر ہے“۔

ایک بغاوت کے بعد جون میں شیو سینا سے باہر نکل جانے والے مذکورہ چیف منسٹر نے کہاکہ یہ جیت عوام کی رائے ہے جس نے دونوں پارٹیوں کے اتحادی کو ”تسلیم“ کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”یہ بھی صاف ہوگیاکہ ہم شنڈے کا دھڑا نہیں ہیں ہم ہی حقیقی شیو سینا ہے اور لوگوں نے ہمارے اتحاد کو تسلیم کیاہے جس میں ہم نے 300سے زائد پنچایتوں پر جیت حاصل کی ہے۔ ہم مجوزہ انتخابات میں بھی مل کر انتخابات لڑیں گے“۔

درایں اثناء این سی پی ریاستی صدر جینت پٹیل نے بی جے پی کے دعوؤں کو مستر کردیا او رکہاکہ ایم وی اے نے انتخابات میں جیت حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”کیونکہ گرام پنچایت انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کوئی پارٹی نشان جاری نہیں کیاہے‘ لہذا ہر کوئی جیت کا دعوی کرسکتا ہے۔

بی جے پی شنڈے دھڑے کی جانب سے کئے جارہے دعوؤں میں کوئی سچائی نہیں ہے اس کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ این سی پی‘ شیو سینا اور کانگریس مطلب ایم وی اے نے گرام پنچایت انتخابات میں بی جے پی شنڈے دھڑے پر واضح اکثریت کے ساتھ جیت حاصل کی ہے“