مہارشٹرا ہوم منسٹر کی حیثیت سے انل دیشمکھ نے دیا استعفیٰ

,

   

یہ تبدیلی اس وقت پیش ائی جب پیر کے روز ممبئی ہائیکورٹ نے انل دیشمکھ کے خلاف لگائے گئے الزامات میں ابتدائی جانچ شروع کرنے کے سی بی ائی کو احکامات دئے ہیں


ممبئی۔ مہارشٹرا ہوم منسٹر انل دیشمکھ جس کو ممبئی پولیس کے سابق سربراہ پرم بیر سنگھ کی جانب سے لگائے گئے بدعنوانیوں کے الزامات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے نے پیر کے روز چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کو اپنا استعفیٰ پیش کردیاہے۔

یہ تبدیلی اس وقت پیش ائی جب پیر کے روز ممبئی ہائیکورٹ نے انل دیشمکھ کے خلاف لگائے گئے الزامات میں ابتدائی جانچ15دنو ں کے اندر شروع کرنے کے سی بی ائی کو احکامات دئے ہیں۔

ایجنسی کو عدالت نے اس بات کی ہدایت بھی دی ہے کہ اگر کوئی جرم سرزد ہوناپایاجاتا ہے تو ایک ایف ائی آر درج کریں۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ انل دیشمکھ ہوم منسٹر ہے اور پولیس کی جانب سے کوئی بھی جانبدارنہ تحقیقات نہیں کی جانی چاہئے۔

اپنی درخواست میں پرم بیر سنگھ نے ان سنگین الزامات کو دہرایا ہے جو انل دیشمکھ کے خلاف چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کو روانہ کردہ مکتوب میں لکھا تھا اور یہ بھی الزام لگایا ہے کہ مہارشٹرا کے ہوم منسٹر پولیس تحقیقات میں مداخلت کررہے ہیں اور ”بدعنوانی“ کے متعدد معاملات میں ملوث ہیں۔

ا س سے قبل ٹھاکرے کو مکتو ب لکھ کر سنگھ نے دیشمکھ پر الزام لگایاتھا کہ وہ ”بدعنوانیوں“میں ملوث ہیں اوربرطرف اسٹنٹ پولیس انسپکٹر سچن وازے سے کہاتھا کہ وہ ہر ماہ100کروڑ روپئے اکٹھا کریں۔