مہا جملوں کی حکومت۔ مرکز کے ملازمتوں کے اعلان پر راہول گاندھی کا بیان

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے منگل کے روزاگلے ایک دیڑھ سال میں 10لاکھ لوگوں کو ملازمت فراہم کرنے کے اپنے مرکز کے بیانات پر تیکھا حملہ کیا او رکہاکہ یہ حکومت ’جملوں‘کی نہیں بلکہ”مہا جملوں“ کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے مختلف محکموں او روزراتوں سے استفسار کیاہے کہ وہ ’مشن موڈ‘ میں اگلے ایک سے دیڑھ سال کے اندر 10لاکھ لوگوں کو ملازمت فراہم کریں۔

وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) نے کہا ہے کہ مودی کی یہ ہدایت تمام محکموں اور وزراتوں میں انسانی وسائل کے موقف کا جائزہ لینے کے بعد سامنے ائی ہے۔

اس اعلان پر ردعمل پیش کرتے لوئے گاندھی نے ہندی میں ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”محض 8سال قبل جس طر حنوجوانوں کو ہر سال دو کروڑ ملازمت کا وعدہ کرکے دھوکہ دیاگیاتھا‘ اسی انداز میں اب یہ 10لاکھ سرکاری ملازمتوں میں تبدیل ہوگیاہے“۔

کانگریس کے سابق صدر نے کہاکہ ”یہ حکومت جملوں کی نہیں بلکہ مہا جملوں کی ہے“۔

گاندھی نے الزام لگایاکہ یہ وزیراعظم ملازمتوں کی تشکیل میں ہی ماہر نہیں ہیں بلکہ ملازمتوں پر ”خبریں“ بنانے میں بھی ماہر ہیں