وزیراعظم مودی”جیت میری نہیں مگر ان لوگوں کی ہے جو ایمانداری کے لئے بے چین تھے“

,

   

بی جے پی ہیڈکوارٹر میں میں اپنے حامیوں‘ میڈیا کے لوگوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان میں اپنے جذباتی خطاب کے دوران مودی نے خود کو فقیر سے منسوب کیا جبکہ ان

کی پارٹی انہیں بے خوف الیکشن لڑنے کی وجہہ سے تاج پہنچانے کی تیاری میں مصروف ہے

نئی دہلی۔ جمعرات کے روزوزیراعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت کااپنے سر سہرا باندھنے کے بجائے ملک کی عوام سے اس کو منسوب کیا اور انہوں نے اس جیت کو ”دنیا کی یاد گار“ جیت بھی قراردیا۔

بی جے پی ہیڈکوارٹر میں میں اپنے حامیوں‘ میڈیا کے لوگوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان میں اپنے جذباتی خطاب کے دوران مودی نے خود کو فقیر سے منسوب کیا جبکہ ان کی پارٹی انہیں بے خوف الیکشن لڑنے کی وجہہ سے تاج پہنچانے کی تیاری میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”لیڈرس نے یہ الیکشن نہیں لڑا بلکہ عام لوگوں نے لڑا ہے۔ اپوزیشن نے مجھے نہیں سمجھا پھر لوگوں نے آج مجھے صحیح ثابت کیاہے“۔

پارٹی لیڈرس نے زوردیاکہ نتیجے مودی کی قیادت اور مظاہروں کااعتراف ہیں‘ مگر وزیراعظم مودی نے کہاکہ نتیجے نئے ہندوستان کی تعمیر ہیں اور وعدہ کیا کہ ”ہرلمحہ“ اور ان کا وقت ہندوستان کی عوام کے لئے وقف کردیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ”لوگ مودی مودی کے نعرے لگارہے ہیں۔ مگر یہ مودی کی جیت نہیں ہے۔ یہ جیت ان لوگوں کی ہے جو مذکورہ نظام کی ایمانداری کے لئے مضطرب ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ یہ جیت ان کسانوں کی جیت ہے جو ملک کو اناج دینے کی جدوجہد کررہے ہیں‘ غریبوں کی جیت ہے جس کے پاس برابر گھر نہیں ہے رہنے کے لئے اور متواسط طبقے کے لوگ جو رولس پر عمل کررہے ہیں اور ٹیکس ادا کررہے ہیں۔

بی جے پی کو اقتدار سے دوررکھنے کے لئے ذات پات او رمذہب کی سیاست کرنے والے سیاسی مخالفتین کے متعلق مودی نے کہاکہ مذکورہ ملک میں اب صرف دو مذہب ہیں ایک وہ جو غریب ہیں اور غربت کا خاتمہ کرنے کے لئے وقف ہیں۔