وزیراعظم مودی کے مندر دورے کے موقع پر ’لفافہ‘ ریمارکس متعلق پرینکا گاندھی کوالیکشن کمیشن کی نوٹس

,

   

انتخابی پینل نے 30اکٹوبر کی شام تک نوٹس کا جواب دینے کا استفسار کیاہے۔
نئی دہلی۔ الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کووزیراعظم نریندرمودی کے مندر دورے سے متعلق ان کے ’لفافہ‘ ریمارکس پر وجہہ بتاؤ نوٹس جاری کیاہے۔انتخابی پینل نے 30اکٹوبر کی شام تک نوٹس کا جواب دینے کا استفسار کیاہے۔

پرینکا کے خلاف شکایت درج کرانے کے ایک روز بعد الیکشن کمیشن نے یہ کاروائی کی ہے۔

بی جے پی نے پرینکا گاندھی پر الزام لگایاہے کہ ”راجستھان پر اپنے جھوٹے دعوؤں کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کی شخصی مذہبی عقیدت کو نشانہ بنایاگیا ہے اور الیکشن کمیشن پر ان کے خلاف کاروائی کا زوردیا ہے“۔

بی جے پی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ پرینکا گاندھی نے دوسہ میں 20اکٹوبر کے روز ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ٹی وی پر دیکھا جب مودی کی طرف سے مندر میں چندہ کا لفافہ کھولا گیاتو اس میں سے صرف 20روپئے تھے۔

یہ خبر دیکھی اورانہیں نہیں معلوم یہ دعوی سچا ہے جھوٹا ہے۔

اس کے بعد بی جے پی پر سیاسی حملے کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذکورہ پارٹی عوام کو”لفافے“ دیکھاتی ہے اور انتخابات کے بعد اس میں کچھ نہیں پایاجاتا ہے۔

بی جے پی نے اپنی شکایت میں ان کے ریمارکس پرمشتمل ایک ویڈیو بھی شامل کیا۔