وزیراعظم کی موجودگی میں گیہلوٹ نے کہاکہ ملک میں تناؤ او رتشدد کا ماحول ہے

,

   

انہوں نے مزیدکہاکہ میرا ماننا ہے کہ ملک اور معاشرہ اسی وقت ترقی کرسکتا ہے جب وہ صرف سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چلے گا۔ ترقی وہیں پر ہوئی جہاں پر امن ہے اور ہم اسی پر یقین رکھتے ہیں۔


جئے پور۔وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں جمعرات کے روز راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گیہلوٹ نے کہاکہ ملک میں ایک تناؤ اورتشدد کا ماحول ہے اور ملک میں ”پچھلے 75سالوں میں کچھ بھی کام نہیں ہوا“ کا جواب بھی دیا ہے۔

گہلوٹ ’آزادی کاامرت مہااتسو سے سوارنیم بھارت کی اوور‘ کی قومی شروعات تقریب سے بات کررہے تھے جس کا انعقاد برہما کماریوں نے کیاتھا جس کو سال کے اقدامات کو وزیراعظم نے جھنڈی دیکھائی ہے۔

گہیلوٹ نے کہاکہ ”یہاں پر امن‘ ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو ملک میں مضبوط بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ تناؤ او رتشدد کا ماحول یہاں پر دیکھائی دے رہا ہے‘ اور سب کی خواہش اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی ہے“۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی دیگر ممالک کوجاتے ہیں وہاں پر انہیں احترام ملتا ہے اور کسی وجہہ پچھلے75سالوں میں سائنس‘ ٹکنالوجی اور دیگر شعبوں میں ملک کو ملنے والی ترقی ہے‘ جس کی دوسرے ممالک کے پاس قدر ہے۔

مذکورہ چیف منسٹر نے کہاکہ ”ہماری ایک شاندار تاریخ ہے۔ کیونکہ ہم آزادی کاامرت مہااتسو منارہے ہیں ہمیں مہاتما گاندھی‘ جواہرلال نہرو‘ سردارپٹیل‘ بی آر امبیڈکر‘ لوک مانیا تلک اور دیگر شخصیات کو بھی یاد کرنا چاہئے جنھوں نے جدوجہد کی او رہمیں آزادی دلائی اور ان کی وجہہ سے ہم آزاد ی کے بعدپچھلے 75سالوں سے یہاں تک پہنچے ہیں“۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ہماری شناخت نئی نہیں ہے‘ ہم قدیم دور سے واسودیو کٹم باکم پر یقین رکھتے ہیں‘ جس کامطلب دنیا ہماری فیملی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ میرا ماننا ہے کہ ملک اور معاشرہ اسی وقت ترقی کرسکتا ہے جب وہ صرف سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چلے گا۔ ترقی وہیں پر ہوئی جہاں پر امن ہے اور ہم اسی پر یقین رکھتے ہیں۔

اس سے قبل اپنے کلیدی خطاب میں مودی نے کسی ایک فرد کی ترقی کو قوم کی ترقی سے جوڑا اور زوردیا کہ ملک کو اجاگر کرنے کے لئے ایک کی ذمہ داریوں کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔

ایک سال طویل پروگرام کی شروعات جو آزادی کا امرت مہااتسو کے نام منسوب کرتے برہما کماریو ں کی جانب سے اس پر وگرام کی شروعات ہوئی ہے جس میں 30تحریکات‘ اور 15000پروگرام او رتقاریب ہوں گے‘ مذکورہ وزیراعظم نے کہاکہ لوگوں کو اپنے حقوق کے متعلق لوگوں ان تمام سالوں میں بات کی اوراس کے لئے جدوجہد کی ہے۔

سال1937میں ہندوستان میں پائے گئے برہما کماری تحریر دنیابھر کے130ممالک میں پھیلی ہوئی ہے۔

یہ تقریب پتاشری پرجاپتی برہما کی 53ویں عروج کی سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی جو برہما کماری تحریک کے بانی ہیں۔