ٹریکٹروں کے لئے ایندھن پر لگائی گئی پابندی سے یوپی پولیس نے اختیار کی دستبرداری

,

   

غازی پور۔ غازی پور پولیس نے اپنے احکامات سے دستبرداری اختیار کرلی جس میں د وپولیس اسٹیشن سے کہاگیاتھا کہ وہ کسانوں کے احتجاج کے پس منظر میں 26مارچ کونکالی جانے والی مجوزہ ٹریکٹر ریالی کے پیش نظرپٹرول پمپوں سے کہاگیاتھا کہ وہ ٹریکٹروں کو ایندھن سربراہ نہ کریں۔

سماج وادی پارٹی نے ٹوئٹر پر ایک نیوز شیئر کرتے ہوئے یہ کہاتھا کہ کسانوں کو گھروں میں نظر بند کردیاجارہا ہے اوریوپی پولیس کی جانب سے گھرو ں میں قید کردیاگیاہے تاکہ 26جنوری کی ٹریکٹر ریالی میں حصہ لینے سے انہیں روکا جاسکے۔

سپریڈنٹ آف پولیس غازی پور اوم پرکاش سنگھ نے کہاکہ وہ نے کہاکہ جب انہیں سوہوال اور سیدپور پولیس اسٹیشنوں کے انچارج کے جاری کردہ احکامات کے متعلق جانکاری ملی تو وہ حیران رہ گئے اور انہوں نے اے ایس پی (دیہی) سے اس معاملے کی جانچ کااستفسار کیاہے


کوئی تحدیدات نہیں
انہوں نے اس بات کا بھی خلاصہ کیاکہ ضلع میں اس طرح کے کوئی تحدیدات عائد نہیں ہیں۔

ایس پی نے کہاکہ انہوں نے مکمل طور پر درست ٹریکٹرس کی سڑکوں پر حمل ونقل کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے تھے‘ بالخصوص قومی شاہراؤں پر تاکہ جاری روڈ سیفٹی ماہ کے پیش نظر حادثات کوروکا جاسکے‘ مگر ان دو پولیس اسٹیشنوں نے جوانوں نے اس کی غلط تشریح کی ہے۔


سوہوال پولیس کے حکام نے احکامات جاری کرتے ہوئے پٹرول پمپس سے کہا ہے کہ وہ ٹریکٹرس کو ایندھن نہ دیں۔اس حکم نامہ میں کہاگیاہے کہ ”جنوری26کے پیش نظر ریاست میں سخت چوکسی ہے اور احتیاطی تدابیر کے طورپر144سی آر پی سی کی دفعہ نافذ ہے۔

کسانوں کی جانب سے ٹریکٹرس ریالی نکالنے کے امکان میں ٹریکٹرس کی حمل ونقل پر بھی امتناع عائد ہے۔ تمہیں ہدایت دی جاتی ہے وہ ٹریکٹرس کو ڈرمس اور کنٹینر س میں 22جنوری سے 26جنوری تک امن کی برقراری کے لئے ایندھن نہ دیں“۔


قومی شاہراؤں پر ٹریکٹر کی حمل ونقل پر امتناع
سیدپور پولیس نے دوسری جانب سے 26جنوری تک قومی شاہراؤں پر ٹریکٹر س کی حمل ونقل پر مکمل امتناع عائد کردیاہے۔

سیدپورانسپکٹر نے ٹریکٹرس مالکین کویہ کہتے ہوئے نوٹسیں جاری کرنا شروع کردیاہے کہ قومی تہوار کے پیش نظر فلیگ مارچ اور اسکولی بچوں کی حمل ونقل سڑکوں پر ہے‘ ٹریکٹر س کو حمل ونقل کی اجازت نہیں ہے۔

روڈ سیفٹی وویک کے حصہ کے طور پر چیکنگ کے دوران اگر کوئی ٹریکٹر سڑک پر پایاجاتا ہے تو ان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کی جائے گی۔

معاملے اس وقت منظرعام پر آیاجب سماج وادی پارٹی کے ٹوئٹر یہ لکھا کہ”کسانوں کو‘ ٹریکٹر پریڈ روکنے‘ جو26جنوری کو منعقد ہونے والی ہے مذکورہ بی جے پی حکومت پوارنچل کے کسانوں کو حکومت گھروں میں قید کررہی ہے اور انہیں پٹرول اور ڈیزل دینے سے پٹرول پمپس کو روکا جارہا ہے۔

کارپوریٹس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے یہ اندھی حکومت ان دتا پر تمام قسم کے مظالم کررہی ہے“