پاکستان میں اس سال دہشت گرد حملوں میں 293لوگوں کی موت

,

   

اپریشنوں میں ہلاک ہونے والوں میں 137فوجی اہلکار شامل ہیں جبکہ 117زخمی ہوئے ہیں۔
روالپنڈی۔ فوجی میڈیا وینگ ائی ایس پی آر نے کہاکہ اس سال جنوری سے پاکستان میں 436دہشت گرد حملوں میں جملہ 293لوگ مارے گئے ہیں اور 521دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ائی ایس پی آر کے ڈائرکٹرجنرل احمد شریف نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ خیبر پختوان صوبہ میں 219واقعات میں 192لوگ مارے گئے وہیں 330زخمی ہوئے ہیں‘ وہیں بلوچستان میں 80اموات 170لوگوں کے 206حملوں میں زخمی ہوئے کی خبر ہے۔

انہوں نے رپورٹرس کو بتایاکہ صوبہ پنجاب او رسندھ میں پیش ائے11واقعات میں جملہ 21لوگوں کی موت اور21دیگر زخمی ہوئے ہیں۔مذکورہ ڈی جی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی کے انٹلیجنس نژاد چھوٹے او ربڑے اپریشنوں میں 1535دہشت گردوں کو یاتو ماردیاہے یا گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک اوسط میں سکیورٹی دستوں کی جانب سے 70اپریشنوں کو ملک بھر میں یومیہ اساس پر پولیس اورقانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے انجام دیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”عوام او رفوج کی انتھک کوششوں کی وجہہ سے پاکستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے۔تاہم بعض علاقوں میں دہشت گردوں کے کئی گروہ سرگرم ہیں جنہیں روزانہ کی بنیاد پر ختم کیاجارہا ہے۔

ان کاروائیوں کے دوران دہشت گردوں اور ان کے ہینڈلرزسے بھاری مقدار میں اسلحہ او رگولہ بارودبرآمد کیاگیا ہے“۔انہوں نے کہاکہ اپریشنوں میں ہلاک ہونے والوں میں 137فوجی اہلکار شامل ہیں جبکہ 117زخمی ہوئے ہیں۔

اورمزیدکہاکہ ”دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کو ختم کرنے تک جاری رہے گی“۔

قبائیلی علاقوں میں اپریشنوں کے سبب عوام کی داخلی نقل مقامی کے متعلق انہوں نے کہاکہ 95فیصد امن کی بحالی کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ چکے ہیں۔