پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ملک چھوڑ دیں گی

,

   

اسلام آباد۔ مذکورہ نیوز انٹرنیشنل کی خبر کے بموجب چینی نژاد میڈیا ایپ پر ملک میں امتناع عائد کئے جانے کے بعد پاکستان کی ٹک ٹک اسٹارجنت مرزا نے ملک چھوڑ نے کافیصلہ کیاہے۔

پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹارجنت مرزا کے فیصلے کے بعد ان کے مداحوں پر ردعمل کیونکہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر دس ملین مداح حاصل کرنے والی مرزا پہلی اسٹار ہیں اس خبر نے ان لاکھوں مداحوں کو مایوس کردیاہے۔

مذکورہ نیوز انٹرنیشنل نے خبر دی ہے کہ ان کا ایک مداح استفسارکررہا ہے کہ”جنت کیو ں تم اور علیشباح اس پیغام کو نظر انداز کررہے ہیں۔ ”کیو ں آپ جاپان منتقل ہورہے ہیں“۔

وہیں اپنے جواب میں ٹک ٹاک کی سنسنی نے کہاکہ ”کیونکہ پاکستان بہت پیارا اور اچھا ہے لیکن پاکستان کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں ہے“

 

 

پاکستان میں ٹک ٹاک پر امتناع
چین کے ایپ ٹک ٹاک پر امتناع عائد کرنے والے ممالک کی فہرست میں ہندوستان اور امریکہ کے بعد 9اکٹوبر کے روز پاکستان بھی شامل ہوگیاہے۔

جمعہ کے روز مذکورہ سوشیل میڈیاایپ پر یہ کہتے ہوئے امتناع عائد کردیا ہے کہ اس کا ”غیرمعیاری مواد“ ہے اس فیصلے سے کئی لوگ حیران ہیں کیونکہ ”ہروقت کا ساتھی“ کے طور پر اسلام آباد کے بیجنگ کا ساتھ دیاہے۔

چین کے صوبہ زنچیانگ میں مسلمانوں کے خلاف ہورہے مظالم کو بھی ”ہمہ وقتی ساتھی“ بننے کی امید میں نظر انداز کرنے کا پاکستانی حکومت پر الزام لگا ہے۔ چین کا بائیڈ ڈانس پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیاجانیوالا ایپ ہے۔

لاہور ہائی کورٹ
حالیہ دنوں میں ایک شہری درخواست لاہور ہائی کورٹ میں داخل کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر امتنا ع عائد کرنے کا مطالبہ کیاگیاتھا۔

مذکورہ ڈاؤن کی خبر ہے کہ شہریوں کی ایماپر ایڈوکیٹ ندیم نے اس ضمن میں درخواست دائر کی تھی‘ جو عدالت میں زیر التوا ہے۔