پاکستا ن کی جانب سے ایل او سی پر متعدد جنگ بندی کی خلاف ورزیاں۔ پانچ سپاہیوں کے بشمول گیارہ کی موت؎

,

   

اوری کے کملا کوٹی سیکٹر میں دوشہروں کی موت‘وہیں ایک عوعرت حاجی پور سیکٹر علاقے کے بالاکوٹ میں ایک عورت کی موت ہوگئی ہے۔

سری نگر۔ پاکستان نے جمعہ کے روزسرحد پار سے لائن آف کنٹرول کے پاس بھاری مقدار میں فائرینگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسیس کے پانچ جوانوں کے بشمول چھ شہریوں کی جان چلی گئی مگر ہندوستان کی جانب سے بھی منھ توڑ جواب دیاگیا جس کے نتیجے میں پاکستان کے اٹھ سپاہیوں اورمارے گئے

اور بارہ لوگ زخمی ہوئے اس کے علاوہ بھار ی پیمانے پر ان کے انفرسٹچکر کو بھی نقصان ہوا ہے‘ اہلکاروں اور ذرائعوں سے اس بات کی جانکاری ملی ہے۔

عہدیداروں نے کہاکہ آرمی کے چارجوان ’ایک بی ایس ایف سب انسپکٹر اور چھ شہری ہلاک ہوئے ہیں وہیں سکیورٹی فورسس کے چار جوان اور اٹھ شہری پاکستان کی جانب سے متعدد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران جموں او رکشمیر کے گوریز اور اوری سیکٹر میں کی گئی فائرینگ کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔

انڈین آرمی کی جانب سے کئی ویڈیوز جاری کئے گئے ہیں جس میں ایل او سی سے متصل پاکستان کے کئی مقامات پر تباہی دیکھائی دے رہی ہے اور ہندوستان کی جوابی کاروائی کی وجہہ سے اٹھنے والے آگ کے شعلے بھی اس میں دیکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستانی فوج کی بات چیت سے ہوئی جانکاری کے بموجب مرنے والوں میں ان کے اسپتل سرویس گروپ کے دو کمانڈوز شامل ہیں۔

انہو ں نے اپنی با ت چیت میں یہ بھی کہا ہے کہ ایل او سی سے متصل پاکستان کے آرمی بنکرس ’تیل کے ڈرمس اور دہشت گردوں کو چھوڑے جانے والے علاقے پوری تباہ اور جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔

سری نگر نژاد ڈڈیفنس ترجمان کرنل راجیش کالیا نے کہاکہ پاکستان نے شہری علاقوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے لئے مورٹارس اور دیگرہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ایل او سی پرکئی علاقوں بشمول داوار‘کیران‘ اوری اور ناؤگام میں اشتعال انگیز ی کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ہندوستانی فوج کے چار سپاہی اس میں مارے گئے اور تین زخمی ہوئے ہیں“۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ مذکورہ فوجیوں کی عظیم قربانی کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔اوری کے کملا کوٹی سیکٹر میں دوشہروں کی موت‘وہیں ایک عوعرت حاجی پور سیکٹر علاقے کے بالاکوٹ میں ایک عورت کی موت ہوگئی ہے۔