پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں 6اکٹوبر کے روزسب سے اونچی سطح پر پہنچ گئیں

,

   

تیل کی قیمتوں میں تیزی کے ساتھ ملک بھر میں اضافہ ہوگیا ہے اور یہ کئی ریاستوں میں 100روپئے سے آگے ہے


نئی دہلی۔قومی درالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 30پیسوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چہارشنبہ کے روز پٹرول اب تک کی سب سے اونچی قیمت102.94پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

نئی دہلی میں ڈیزل کی قیمت میں 35پیسوں کے اضافہ کے ساتھ فی لیٹر قیمت91.42پیسے ہوگیاہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 29پیسے بڑھی۔

اب یہاں پر 108.96روپئے فی لیٹر پٹرول اور آج کی تاریخ میں 37پیسوں کے اضافہ کے ساتھ ڈیزل 99.17روپئے فی لیٹر فروخت کیاجارہا ہے۔

چینائی میں پٹرول او رڈیزل بالترتیب 100.49روپئے فی لیٹر اور95.93روپئے فی لیٹر وہیں کولکتہ میں پٹرول 103.65روپئے فی لیٹر اور94.53روپئے فی لیٹر فروخت کیاگیاہے۔

چینائی میں پٹرول کی قیمت میں 29پیسوں اور ڈیزل کی قیمت میں 36پیسوں کا اضافہ ہوا ہے وہیں چینائی میں پٹرول 26پیسے اور ڈیزل 34پیسوں کا اضافی قیمت پر فروخت کیاگیاہے۔

ملک بھر میں قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اوراس کا انحصار ریاست در ریاست مقامی ٹیکسوں پر ہے۔

تیل کی قیمتوں میں تیزی کے ساتھ ملک بھر میں اضافہ ہوگیا ہے اور یہ کئی ریاستوں میں 100روپئے سے آگے ہے۔