پٹنہ دہلی ٹرین میں زیر جامہ لباس میں گھومتے دیکھائی دئے جے ڈی یو رکن اسمبلی

,

   

نئی دہلی۔ سوشیل میڈیا پر زیر جامہ لباس زیب تن کئے ٹرین میں گھومتے جے ڈی یو رکن اسمبلی گوپال منڈل کی تصویریں وائرل ہونے کے بعد انہوں نے وضاحت کی ہے کہ پٹنہ بہار سے نئی دہلی سفر کے دوران ان کے پیٹ کی حالت خراب ہوگئی تھی۔

انہو ں نے اے این ائی کو بتایاکہ”سفر کے دوران میرے پیٹ خراب ہوگیاتھا اسی وجہہ سے میں زیر جامہ لباس زیب تن کئے ہوئے تھا“۔ جمعرات کے روز بہار کے ضلع بھاگلپور کے گوپال پور حلقہ سے جے ڈی یو کے رکن اسمبلی تیجس راجدھانی ٹرین میں سفر کررہے تھے۔

زیرجامہ لباس میں گھومتے پھرتے جب انہیں دیکھا تو ٹرین کے ساتھی مسافرین نے رکن اسمبلی کے برتاؤ کے متعلق شکایت کی تھی۔ منڈل نے کہاکہ ”جب میں ٹرین میں سوار ہوا تو مجھے فوری بیت الخلاء کا استعمال درکار تھا۔ لہذا میں نے کرتا پاجاما نکالا اورتوال اپنے کاندھے پر ڈال لیا‘ میرے پاس اسکو لپیٹنے کا وقت بھی نہیں تھا“۔

اس واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہاکہ جایک فرد جو متصل کمپارٹمنٹ میں بیٹھا ہوا تھا نے مجھے اپنے ہاتھ سے روکا میرے ”برہنہ“ گھونے پر اس نے سوالات کئے۔انہوں نے کہاکہ ”اس فرد نے پوچھا میں برہنہ کیوں ہوں۔

ا نے میرا ہاتھ پکڑا۔ اس نے مجھے پریشان کیا۔ پھر میں بیت الخلاء کی طرف دوڑا“۔مذکورہ جے ڈی یو رکن اسمبلی نے کہاکہ ”جب میں باہر آیاتو میں نے پوچھا تم کون ہو۔ اس نے کہاکہ میں ایک عام آدمی ہوں۔

جس سے میں نے پوچھا ایک رکن اسمبلی سے ایساکون کرتا ہے“۔انہوں نے دعوی کیاکہ جب وہ بیت الخلاء کی طرف جارہاتھا تو کمپارٹمنٹ میں کوئی عورت موجود نہیں تھی۔انہوں نے کہاکہ‘بحث کے متعلق جب پولیس ائی سوالات کئے تو میں نے اپنے کپڑے دیکھائے۔

میں تقریبا60سال کی عمر کاہوں۔ اس شخص نے میرے ہاتھ پکڑ کر مجھے شرمند ہ کیاہے۔ اس نے مجھے دھکا دیا اور میں نے جواب میں اس کوگالی دی۔ اس کے بعدمیں نے اس سے معافی مانگ لی ہے“۔