کانگریس۔ پٹرول 100فی لیٹر کے ساتھ ’وکاس‘کی واپسی

,

   

تیسرے دن بھی چہارشنبہ کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ ملک کی اپنی تیل کے ریٹائیلرس نے قومی درالحکومت میں 25پیسوں کا پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے۔


نئی دہلی۔ملک کے مختلف حصوں میں جیسے ہی پٹرول کی قیمتیں 100روپئے فی لیٹر تک پہنچ گئی‘ مذکورہ کانگریس نے حکومت پر یہ کہتے ہوئے طنز کسا کے انتخابات کے بعد وکاس کی واپسی ہوئی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجیوالا نے چہارشنبہ کے روز ٹوئٹ کیاکہ”ریاست کے انتخابات کی وجہہ سے وکاس کا تھم گیاتھا۔ ’اصلاح پسندوں“ اور ”مثبت سونچ والوں“ کے پریوار کو یہ دیکھ کر خوشی ہوگئی ہوگی کہ وکاس پٹری پر آگیاہے۔

کیونکہ بھوپال میں پٹرول100روپئے سے آگے بڑھ گیاہے“۔تیسرے دن بھی چہارشنبہ کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ ملک کی اپنی تیل کے ریٹائیلرس نے قومی درالحکومت میں 25پیسوں کا پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے۔

دہلی میں پٹرول فی لیٹر 92.05فی لیٹر اور ڈیزل82.61فی لیٹر ایک روز قبل سے بڑھ کر بالترتیب 91.80اور82.36فی لیٹر ہوگیاہے۔ ملک بھر میں پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں چہارشنبہ کے روز اضافہ ہوا مگر مقامی محصولات کی سطح پر اس کا انحصار ہے۔

ممبئی میں تیل کمپنیوں کے قیمت پر اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت98.36فی لیٹر جبکہ ڈیزل 89.75فی لیٹر ہوگئی ہے۔بعض ریاستوں بشمول راجستھان‘ مدھیہ پردیش اور مہارشٹرا کے کچھ حصوں میں پٹرول کی قیمت100فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔