کانگریس لوک سبھا امیدواروں کا فیصلہ ماہ کے آخر تک کرے گی‘ جھارکھنڈ میں عظیم اتحاد قائم

,

   

یہ فیصلہ اس وقت آیاجب رہول گاندھی کی زیر قیادت اے ائی سی سی ایک اجلاس منعقدہوا ‘ جس میں لوک سبھا الیکشن کی مہم کو شروع کرنے کے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

نئی دہلی۔اگلے ہفتہ اترپردیش کے دوران کے موقع پر اے ائی سی سی جنرل سکریٹری او رایسٹرن یوپی کی انچارج بنائے جانے کے بعد پرینکا گاندھی ووڈرا لکھنو میں چار روز رہیں گی ۔یہ فیصلہ اس وقت آیاجب رہول گاندھی کی زیر قیادت اے ائی سی سی ایک اجلاس منعقدہوا ‘ جس میں لوک سبھا الیکشن کی مہم کو شروع کرنے کے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

راہول او رپرینکا فبروری 11کے روز لکھنو میں جیوتر ادتیہ سندھیا کے ساتھ لکھنو میں روڈ شوکریں گے۔ اس کے بعد اے ائی سی سی کے دو نوں جنرل سکریٹریز تین روز کے لئے لکھنو میں کیمپ کریں گے‘ قائدین اور پارٹی ورکرس سے ملاقات کریں گے۔

جمعرات کے روز تقریبا تین گھنٹوں تک چلی میٹنگ میں راہول گاندھی نے اے ائی سی سی جنرل سکریٹریز سے کہاکہ وہ مجوزہ لوک سبھا الیکشن کے لئے اپنی کمر کس لیں۔

اپنی کوشش کے حصہ کے طور پر کانگریس نے جے ایم ایم کے ساتھ جھارکھنڈ میں اتحاد قائم کرلیاہے۔ کانگریس کے علاوہ جے ایم ایم اور بابو لال مرانڈی کی جھارکھنڈ وکاس مورچہ اور آر جے ڈی کو ملاکریہ عظیم اتحاد کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

جے ایم ایم کے کارگذار صدر ہیمنت سورین سے راہول نے ملاقات کے بعد الائنس کوقطعیت دی تھی۔ وہیں پارٹی نے سرکاری طور پر اس کی تفصیلات پیش نہیں کی ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودہ میں سے سات لو ک سبھا سیٹوں پر کانگریس مقابلہ کرے گی۔

جے ایم ایم چار جے وی ایم دو اور آرجے ڈی ایک پر اپنا امیدوار کھڑا کرسکتی ہے ۔ میٹنگ میں اس بات کافیصلہ کیاگیا کہ پارٹی سٹیزن شپ ترمیم بل کی پارلیمنٹ میں مخالفت کرے گی۔

کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہاکہ’’ راہول گاندھی نے یہ صاف کردیا ہے کہ سٹیزن شپ بل کے متعلق مودی حکومت کی پہل کو کانگریس پارٹی کبھی کامیاب ہونے نہیں دے گی۔

اور راجیہ سبھا میں بھی کانگریس دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بل کو ایوان میں شکست دینے کے متعلق بات کرے گی۔ یہ ایک کھلا چیالنج ہے‘‘۔

اپنے پہلے دفتری اجلاس میں شرکت کے دوران پرینکا کا یہ رحجان رہا کہ وہ اترپردیش میں تقسیم کی ساست‘ مذہبی امتیاز اور فرقہ بندی کے خلاف جدوجہد کریں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ یہ ایک سخت چیالنج ہے ‘ مگر وہ کانگریس کو ہندی بولی جانے والی ریاستو ں میں پوری طرح سے قائم کرنے تک اپنی جدوجہد کوجاری رکھیں گی۔ذرائع نے کہاکہ پرینکا نے لیڈرس سے کہاکہ وہ اپنی پورا زور لگائیں گی اور سینئر لیڈرس سے تجربہ حاصل کریں گی۔

راہول نے دونوں سے پرینکا اور سندھیاسے کہاکہ وہ ’’ مشن موڈ ‘‘ میں پارٹی کو ریاست میں مضبوط کریں۔سندھیانے کہاکہ پارٹی کو خواتین ‘ کسانوں اور نوجوانوں تک رسائی کرنا ہوگا۔پارٹی نے فوری طور پر امیداوروں کا انتخاب اور قومی سطح پر مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیاہے۔

اے ائی سی سی جنرل سکریٹری اور تنظیم کے انچارج کے سی وینو گوپال نے کہاکہ اس ماہ میں امیدواروں کا انتخاب عمل میںآجائے گا۔

ذرائع کا کہناہے کہ قومی تحریک اس مہینے کے تیسرے ہفتہ سے شروع ہوجائے گا۔و ہیں پارٹی کا اہم مسئلہ جیت ہوگا‘ پارٹی کی ترجیحات میں نوجوان‘ خواتین اور مصائب زدہ شعبہ کے لوگوں ہوں گے۔راہول گاندھی نے کہاکہ نئے چہروں کو موقع دیا جائے گا اور جنھیں دو تین مرتبہ سے الیکشن میں موقع نہیں ملا ہے۔