کروناوائرس کا اثر۔متاثرین کی تعداد17تک پہنچنے کے بعد مہارشٹرا حکومت نے تھیٹروں‘ جیمس اور مالس کو بند کردینے کے احکامات جاری کئے۔

,

   

تازہ جانکاری۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہاکہ ہفتہ کے روز بھی اٹلی او رایران میں پھنسے ہوئے ہندوستانی مسافرین کو نکال کر لانے کی مشق کی جائے گی

ممبئی۔ کرونا وائرس کے متعلق تازہ جانکاری۔کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جمعہ کے روز مہارشٹرا حکومت نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے

ممبئی‘ ناوی ممبئی‘ پونے‘ پمپری‘ چنچاواڑ اور ناگپور میں جمعہ کی نصف رات کے بعد سے سنیما ہالس‘ سوائمنگ پولس‘ جیمس اور مالس بند رکھنے کے لئے کہا ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1238439612181172224?s=20

چونکہ مرکزی وزیر صحت نے نوال کرونا وائرس کے 81معاملات کاذکر کیا ہے کہ ملک بھر میں کئی ریاستوں نے سی او وی ائی ڈی۔19کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اسکولوں‘

کالجوں‘ تھیٹر کو بند کردیا ہے اور عوامی تقاریب کے علاوہ انڈین پریمیر لیگ(ائی پی ایل) کو ملتوی کردیاہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہاکہ ہفتہ کے روز بھی اٹلی او رایران میں پھنسے ہوئے ہندوستانی مسافرین کو نکال کر لانے کی مشق کی جائے گی۔

عہدیداروں نے کہاکہ ”ملان کے لئے ہفتہ کے روز ائیرانڈیا بھی اپنا ایک ہوائی جہاز روانہ کرے گا تاکہ وہاں پر پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لایاجاسکے۔

اتوار کی صبح وہ دہلی ائیر پورٹ پر اترے گا“۔چین کے بعد کرونا وائر س سے متاثر ہونے والے ممال میں اٹلی دوسرے نمبر پر ہے‘ جہاں کل تک اس سے مرنے والوں کی تعداد 1000تک پہنچ گئی تھی۔

مذکورہ وائرس کی جانچ کے بعد مثبت پائے جانے والے ایک 76سالہ شخص کی جمعرات کے روز حیدآباد سے کرناٹک کے کلبرگی کے سفر کے دوران موت واقع ہوگئی‘

جو ہندوستان میں اس وائر س سے ہونے والی موت کاپہلا واقعہ ہے۔ قبل ازیں کیرالا میں تین لوگ جو اس وائرس سے متاثر ہوئے تھے علاج کے بعد صحت یاب ہوگئے اور اسپتال سے چھوڑ دئے گئے تھے