کشمیرکو لے کرکوئی بھی ملک پریشان نہیں ہے‘ نقوی

,

   

پریاگ راج۔یونین منسٹر مختارعباس نقوی نے منگل کے روزکہاکہ دنیاکاکوئی بھی ملک کشمیر کو لے کرپریشان نہیں ہے کیونکہ ہندوستان وہا ں ترقی کے راہیں ہموار کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”وزیراعظم نریندر مودی نے صاف کردیاہے کہ ہندوستان کشمیرکے متعلق کسی پریشان ہونے نہیں دے گا۔

مذکورہ حکومت ریاست اور عوام کی ترقی کے لئے کام کررہی ہے۔ دوسروں کو اس کے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ثالثی کی یہاں پر کوئی ضرورت نہیں ہے“۔

اقلیتی امور کے وزیرنے پاکستان بھی حملہ کیااورکہاکہ جب تک یہ ”دہشت گردوں کی امداد او رپشت پناہی نہیں روکتا تب تک کوئی بات چیت ممکن نہیں ہے“۔

سیالکوٹ میں پاکستان افواج کی بڑھتی حمل ونقل پر ردعمل پیش کرتے ہوئے نقوی نے کہاکہ ”اگر وہ کوئی بے ہودہ حرکت کرتے ہیں تو ہم انہیں منھ توڑ جواب دینے کے اہلیت رکھتے ہیں“۔

مودی حکومت کے سو دنوں پر نقوی نے کہاکہ جامع ترقی حکومت کا نمونا ہے کیونکہ وہ تمام کی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم نے پہلے سو دنوں میں کچھ بڑے فیصلے لئے ہیں جس میں تین طلاق‘ جموں او رکشمیرسے ارٹیکل 370کی برخواستگی‘ چھوٹی صنعت کاروں اور کسانوں کے لئے پنشن‘ بینکوں کاانضمام اس شامل ہیں“۔

انہوں نے اپنی بات کودہراتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی اور بدعنوانی کے متعلق حکومت صفر روداری رکھتی ہے