کویڈ19۔یومیہ معاملات میں 231دنوں میں سب سے کم معاملات

,

   

مذکورہ یومیہ کویڈ19کے نئے معاملات پچھلے 25دنوں 30,000سے ہم اور مسلسل 114دنوں سے اب تک 50,000نئے معاملات سے کم ہیں۔


نئی دہلی۔ مرکزی وزرات صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کے روز دی گئی جانکاری کے بموجب ہندوستان میں کرونا وائرس وباء کے 13058نئے معاملات درج ہوئے ہیں جو23دنوں میں سب سے کم ہیں‘ اسی کے ساتھ وباء سے متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد3,40,94,373تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے بموجب اموات کی تعداد تازہ 164اموات کے ساتھ 4,52,454تک پہنچ گئی ہے وہیں فعال معاملات میں پچھلے227دنوں میں سب سے کم1,83,118تک کی گراوٹ ائی ہے۔

مذکورہ یومیہ کویڈ19کے نئے معاملات پچھلے 25دنوں 30,000سے ہم اور مسلسل 114دنوں سے اب تک 50,000نئے معاملات سے کم ہیں۔پیر کے روز 11,81,314نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس کے بعد ملک میں کویڈ کے جملوں نمونوں کی جانچ کی تعداد59,31,06,188تک پہنچ گئی ہے۔