کیابدرالدین اجمل کے ساتھ تعلقات کوکانگریس ختم کردے گی؟

,

   

نئی دہلی۔ بدر الدین اجمل کی زیر قیادت آسام میں اے ائی یو ڈی ایف کے ساتھ اتحاد کوختم کرنے کے ریاستی کمیٹی کے فیصلے پر قطعی فیصلہ کانگریس کی قیادت کرے گی۔ا س مسلئے پر ریاست کے انچار ج لیڈر بھنوار جیتندر سنگھ نے دہلی میں پی سی سی سربراہ بھوپین بوراح سے ملاقات کی ہے۔

مذکورہ ریاستی کمیٹی ممکن ہے کہ اتحاد کو ختم کرنے کااعلان کرے گی مگر ایسا لگ رہا ہے کہ پارٹی شدید صدمہ میں ہے کیونکہ کانگریس پارٹی کی جانب سے اپوزیشن کے بلائے گئے ہر اجلاس میں اجمل کی حصہ داری ہے۔

آسام سے کانگریس لیڈران بشمول پی سی سی چیف بھوپین بوراح نے دہلی میں انچارج سے اے ائی یو ڈی ایف کے ساتھ اتحاد کوختم کرنے کے یکطرفہ اعلان کے بعد ملاقات کی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست کے قائدین کی رائے پر اجلاس میں جو فیصلہ کیاگیا ہے وہ ہائی کمان تک پہنچایاجائے گا اس کے بعد فیصلہ قیادت کا ہوگا۔

مذکورہ ریاستی یونٹ نے اعلان کیاہے کہ بی جے پی کے ساتھ داخلی اتحاد پر اجمل کی پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیاہے۔

ریاستی یونٹ کے فیصلے سے کانگریس کی قیادت صدمہ سے دوچار دیکھائی دے رہی ہے۔اس کی وجہہ کانگریس کی اجمل نے قومی سطح پر ہمیشہ حمایت کی ہے۔

اے ائی یو ڈی ایف ہمیشہ کانگریس پارٹی کے ساتھ پلیٹ فارم پر ائی ہے جوقومی سطح پر قائم کیاگیا ہے اور کانگریس کے بلائے گئے ہر اجلاس میں وہ شرکت کرتے ہیں۔اسکے علاوہ کانگریس بھی نہیں چاہے گی کہ قومی سطح پر اپوزیشن کے اتحاد میں رخنہ پیدا ہوسکے۔

اسی وجہہ سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں لیاگیاہے۔ بھنورجیتندر سنگھ ہائی کمان سے بات کرکے کوئی فیصلہ کریں گے۔

بھوپین بوراج نے بھوار جیتندر سنگھ او رجنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے بھی ملاقات کی۔ریاستی یونٹ کی رائے کے مطابق انتخابات میں تنہا جانے سے پارٹی کو فائدہ ہوگا۔

مگر قومی سطح پر جہاں اپوزیشن اتحاد کا انجماد ہے‘ کانگریس کی اعلی قیادت نے اب تک اسم مسلئے پر کوئی فیصلہ نہیں لیاہے۔

حالانکہ ایک پارٹی قائد نے کہاکہ ایسا مغربی بنگال کی طرح ممکن ہے جہاں پر ریاستی یونٹ نے ٹی ایم سی کے خلاف ریاست میں مقابلہ کیاہے مگر قومی سطح پر ایک ہی پلیٹ فارم پر دونوں پارٹیاں موجود ہیں۔